سعودی فٹ بال کھلاڑی نے کیسے گاڑی میں آگ سے کھیلتے بچے کو بچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایک سعودی فٹ بالر نے حاضر دماغی او ر ہمت سے کام لیتے ہوئے ایک بچے کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ یہ بچہ اپنے والد کی کار میں آگ سے کھیل رہا تھا اور اس نے گاڑی کو تقریبا جلا دیا اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ ایسے وقت میں سعودی کھلاڑی نے جرات مندانہ اقدام کیا اور بچے کی جان بچا لی۔ اس واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو اس منظر نے سعودیوں کو حیران کردیا۔ لوگوں نے بڑے پیمانے پر فٹبالر کی تعریف کی۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’’ الفیحاء‘‘ کلب کے کھلاڑی مالک عبد المنعم اچانک ’’الزلفی‘‘ شہر کے ایک محلے میں قطار میں کھڑی گاڑی کی طرف دوڑتے ہیں۔ وہ اس محلے میں اتفاق سے موجود تھے۔ خیال رہے مالک عبد المنعم اس سے قبل ’’ الہلال‘‘ اور ’’التعاون‘‘ کے ساتھ بھی کھیل چکے ہیں ۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عبدالمنعم گاڑی کے اندر سے جلے ہوئے ٹشوز کو نکالتے ہیں۔ گاڑی میں ایک چھوٹا بچہ بھی موجود تھا۔ اس کے والد نے اس بچے کو اکیلا چھوڑ دیا تھا۔ گاڑی کے اندر موجود بچے نے ٹشوز کو آگ لگا دی تھی اور گاڑی تقریبا تباہی کا شکار ہوگئی تھی۔ مالک عبد المنعم کی کوشش سے بچہ بحفاظت گاڑی سے نکال لیا گیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس ویڈیو کلپ کو پھیلایا گیا اور صارفین نے کہا بچوں کے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ بچوں کو اکیلے گاڑی میں مت چھوڑیں اوربچوں کو آتش گیر مادے اور آلات سے دور رکھا کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں