ماہ رمضان: مسجد حرام میں 6 زبانوں کے 15 ماہر اور 500 اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

صدارتِ عامہ برائے امور حرمین شریفین ماہ صیام کے دوران مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی سہولت اور ان کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس ضمن میں مسجد حرام میں ماہ رمضان کے دوران زائرین کو چھ زبانوں کے ماہرین پر مشتمل 15 رکنی ایک ٹیم فراہم کی گئی ہے جو زائرین کی ان کی زبانوں میں رہ نمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ضیوف الرحمان کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ دیگر سکیورٹی اداروں کے علاوہ پانچ سو اضافی سکیورٹی اہلکار خاص طور پر رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں اللہ کے گھر کی زیارت کے لیے آنے والے مہمانوں کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ پانچ سو سکیورٹی اہلکار صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی سکیورٹی، سیفٹی، رسپانس اور خطرات سے نمٹنے کی ذمہ دار ایجنسی نے زائرین کی خدمت کے لیے تعینات کیے ہیں۔

مسجد حرام میں تعینات اہلکار

سکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل یہ عملہ مرکزی داخلی راستوں کو محفوظ رکھنے، ہجوم کو منظم رکھنے، مسجد حرام کے اندر حفاظتی ذرائع کی تیاری کو یقینی بنانے، صحن مطاف کی طرف جانے والے راستوں کو بحال رکھنے، عازمین کی آمد سے خدمت حاصل کرنے تک ان کا استقبال کرنے، مسجد حرام کے داخلی اور خارجی دروازوں کو فعال رکھنے اور دیگر ذمہ دار اداروں کے ساتھ رابطے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔

سکیورٹی، سیفٹی، ایمرجنسی رسپانس اور رسکس ایجنسی کے انڈر سیکرٹری فائز بن عبدالرحمٰن الحارثی نے بتایا کہ ان کا ادارہ اہل اور تربیت یافتہ قومی کادر کے ذریعے زائرین کوبہت سی خدمات فراہم کرتا ہے۔ سکیورٹی اور حفاظتی کارروائیوں کی پیشرفت، افراد کی حفاظت کے ساتھ تمام خطرات کا جلد پتہ لگا کر ان کا تدارک کرنے ان کی ایجنسی کی ذمہ داری ہے اور وہ یہ خدمت کما حقہ پوری کرتی ہے۔

یہ عملہ فائر فائٹنگ سسٹم کو موثر رکھنے، مسجد حرام میں آگ بجھانے والے آلات اور الارم کی متواتر دیکھ بھال، پیدل چلنے والوں کے راستوں کی حفاظت کے ساتھ ضیوف الرحمان کے مناسک اور عبادت کی ادائی میں رکاوٹ بننےوالی ہرچیز کو راستے سے ہٹانے کی خدمت انجام دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی عملے کے علاوہ چھ زبانیں بولنے والے 15رضا کاروں کو بھی اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر مامور کیا گیا ہے۔ یہ رضا کار چینی، سری لنکن، اردو، ہؤساوی، فارسی، ترکی اور انگریزی سمیت مختلف غیر ملکی زبانیں بولتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں