سائیکل ریس کے دوران کھلاڑی کی غلطی سے حادثہ، درجنوں شرکا گر کر زخمی

بیلجیئم میں ہونے والی مشہور ’’ ٹوور آفٓ فلینڈرز‘‘ ریس میں فلپ نے تالاب سے بچنے کے لیے غلطی کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا کی معروف سائیکل ریس ’’ ٹوور آفٓ فلینڈرز‘‘ ریس کے دوران سائیکلسٹ کی غلطی سے حادثہ پیش آگیا اور درجنوں دوسرے سائیکل سوار رنررز گر کر زخمی ہوگئے۔

پولینڈ کے ڈرائیور فلپ میکیجوک کی لاپرواہی نے متعدد ریسرز کو شدید نقصان پہنچا ڈالا۔ فلپ پانی کے تالات بے بچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ انتہائی غلط موڑ کاٹا جس کی وجہ سے وہ دوسرے مقابلہ کرنے والوں سے ٹکرا گیا اور وہ سب بھی گرتے چلے گئے۔

پولش ڈرائیور کا رویہ ایک بڑے حادثے کا باعث بن گیا اور بائیک اور ڈرائیور ریسنگ سٹریٹ پر ایک دوسرے سے الجھ کر رہ گئے۔ حادثے کی وجہ سے متعدد ڈرائیورز کو چوٹ لگنے کی وجہ سے ریس چھوڑنا پڑی۔

بعد میں فلپ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر معافی نامہ جاری کیا اور لکھا "میں اپنی غلطی پر بہت معذرت خواہ ہوں جس کی وجہ سے آج کا ریسنگ حادثہ پیش آیا۔ میری خواہش ہے کہ حادثے سے متاثرہ ہر شخص صحت مند ہو۔" انہوں نے مزید کہا یہ بات واضح ہے کہ میری طرف سے فیصلے کی ایک بڑی غلطی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

’’ ٹوور آفٓ فلینڈرز‘‘ ریس کو اپنی نوعیت کی ایک روزہ سب سے بڑی سائیکل ریس کہا جاتا ہے۔ یہ ہر سال بہار میں بیلجیئم میں ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں