مسجد حرام میں زم زم کے 30 ہزار کولر نصب، ایک ہزار کارکن زم زم فراہمی میں پیش پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مسجد حرام میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں زم زم کی تواتر کے ساتھ فراہمی بھی شامل ہے۔ اس ضمن میں مسجد حرام کے اندر، بیرونی مقامات اور صحنوں میں تیس ہزار جگہوں پر زم زم فراہم کیا جاتا ہے۔ زم زم کے کولروں کو روزانہ دن میں پانچ بار بھرا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ زم زم کے موبائل بیگوں سے زم زم کی تین سو بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ اسمارٹ ٹرالیوں سے جن میں پانی کی گنجائش 80 لیٹر ہوتی ہے کے ذریعے بھی زم زم تقسیم کیا جاتا ہے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی خدمات اور فیلڈ افیئرز ایجنسی و ماحولیاتی تحفظ کے مطابق زمزم واٹر سروسز کے لیے 1030 سے زیادہ کارکن اور رضا کار کام کرتے ہیں۔ زمزم لیباریٹر بھی روزانہ پانی کی تقسیم کے مقامات کی جانچ پڑتال کے لیے مجموعی طور پر 30 نمونوں کی جانچ کرتی ہے اور یہ کام چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے۔

مسجد حران میں فراہمی آب زمزم انتظامیہ کے ڈائریکٹر عبد الرحمٰن الزہرانی نے کہا کہ زم زم زخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کولروں، موبائل بیگ اور زم زم منتقل کرنے والی گاڑیوں کی وقتا فوقتا ایک ریکارڈ وقت میں اور صحت کے تمام معیارات کے مطابق صفائی کی جاتی ہے۔ ان کولروں کو ماحول دوست مواد سے صاف کرنے کے بعد انہیں خشک کیا جاتا ہے۔ یہ کام ایک سپروائزر کی زیرنگرانی 30 کارکنوں کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں