کینیڈا: سعودی سٹوڈنٹ نے آپریشن کرکے معمر خاتون کی بینائی بحال کردی

کینیڈا میں سکالر شپ پر موجود ڈ اکٹر بد ر القحطانی نے قرینہ کی کامیاب پیوند کاری انجام دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکالر شپ پر کینیڈا گئے سعودی عرب کے ڈاکٹر نے آنکھ کے قرینہ کی ٹرانسپلانٹیشن کا کامیاب آپریشن کیا جس سے معمر کینیڈین خاتون کی بینائی بحال ہوگئی ۔

مریض خاتون مہینوں پہلے یونیورسٹی آف اوٹاوا ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں آئی تھی۔ خاتون آنکھ میں مائکروبیل السر میں مبتلا تھی۔ طبی عملے نے ڈاکٹر بدر القحطانی کا سہارا لیا۔ سعودی سکالرشپ طالب علم بدر القحطانی یونیورسٹی آف اوٹاوا ہسپتال میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ کے ذریعے ایک بزرگ کینیڈین خاتون کی بینائی بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

بد ر القحطانی نے ایک ویڈیو کلپ میں بتایا کہ کینیڈین مریضہ کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے۔ کئی برس قبل کارنیا (قرینہ) کے شدید السر کی وجہ سے وہ اپنی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئی تھی۔ مریضہ چند ماہ قبل ایمرجنسی روم میں آئی تھی۔آنکھ میں مائکروبیل السر کی وجہ سے اس کی دوسری آنکھ کی بینائی بھی ختم ہوگئی تھی۔

سعودی طالب علم نے مزید کہا ایمرجنسی ٹیم نے ان سرجریوں، قرنیہ کی پیوند کاری، بصارت کی اصلاح کے آپریشنز، اور موتیابند کو انجام دینے میں میری مہارت کی بنا پر مجھ سے رابطہ کیا۔ کیس کی جانچ پڑتال کے بعد علاج کا ایک مخصوص منصوبہ تیار کیا گیا اور قرنیہ کی پیوند کاری کی سرجری کی گئی۔ کارنیا کو تیزی سے ٹھیک کرنے کے لیے امیونو میمبرین کی مدد بھی لی گئی ۔ مریضہ کی مکمل صحت یابی تک اس کی مکمل دیکھ بھال کی گئی ۔

کینیڈا میں سعودی اتاشی کے سرکاری اکاؤنٹ پر قائم مقام اتاشی ڈاکٹر محمد الجبرین نے بد ر القحطانی کے اس کامیاب آپریشن کی خبر شائع کی اوران کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی اتاشی نے اپنے کام میں کمال حاصل کرنے اور ایک معمر خاتون کو نابینا ہونے سے بچانے میں مدد کرنے پر بد ر القحطانی کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس خبر پر بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیا۔ یہ خبر مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ۔ سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر بد ر القحطانی کی حمایت میں ٹویٹس کی ہیں۔ صارفین نے کہا ڈاکٹر بدرسکالر شپ طلبہ کے لیے ایک ماڈل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں