سعودی عرب اوریواے ای تنہاخاتون مسافروں کے لیے بہترین ممالک میں سرفہرست

مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر، دبئی نے بہترین سیاحتی مقام کے طور پرنیویارک کوپیچھے چھوڑدیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات حفاظت، کام کرنے اور صنفی مساوات کے لحاظ سے تنہا سفرکرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست ہیں۔اس فہرست بعض دیگربہترین مقامات بھی شامل ہیں۔

کووِڈ-19 کے وبائی مرض کی وجہ سے دوسال تک محدود سفر کے بعد ، دنیا بھر کے مسافر اب نئی منزلوں کی تلاش میں ہیں اور سیروسیاحت کے لیے بے چین ہیں۔تنہا خاتون مسافروں کے لیےسفر کرنے کے لیے کسی شہر کا انتخاب کرتے وقت تحفظ اورصنفی مساوات کے حوالے سے کچھ تحفظات کو اہم قراردیاجاتاہے۔

معروف آن لائن ٹریول انشورنس سائٹ ’انشورمائی ٹرپ‘ نے لاگت، حفاظت، صنفی مساوات اور سیاحت کے معیارسے متعلق ڈیٹا پوائنٹس کی بنیادپر65 عالمی شہروں کی درجہ بندی کی ہے۔

مدینہ منورہ

انشورمائی ٹرپ کے ماہرین کے مطابق دنیا کا محفوظ ترین شہرسعودی عرب کا مدینہ منورہ ہے۔

شہرکا مجموعی حفاظتی اسکور 9.29 تھا ، جس میں ’’صنف کی بنیاد پرحملوں کے بارے میں تشویش کی عدم موجودگی‘‘ کے لیے 10 میں سے 9.3 اسکور تھا اور’’رات میں اکیلے چلنے کی صورت میں خود کو محفوظ محسوس کرنے‘‘کا اسکور 82.75 تھا۔

یہ تنہا خواتین مسافروں کے لیے بہترین مقامات کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

الریاض

اعدادوشمارکے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی درجہ بندی میں صرف ایک سال میں نمایاں بہتری ملاحظہ کی گئی ہے۔یہ 2022 میں 60 ویں مقام پر تھا اور اب اس سے بڑھ کر 2023 میں 24 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

گذشتہ سال الریاض کے لیے تمام ڈیٹا پوائنٹس میں اضافہ ہواہے ، لیکن خاص طور پر’’صنفی مساوات‘‘ کے ضمن میں بہتری آئی ہے۔

مملکت کا دارالحکومت بھی سیاحت کے معیارکے لحاظ سے 65 میں سے23ویں نمبر پرآیا ہے۔

دبئی

متحدہ عرب امارات میں شامل امارت دبئی 10 میں سے 8.12 کے مجموعی اسکور کے ساتھ تنہا خواتین مسافروں کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

یہ شہرسال بھرلاکھوں مسافروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یہ حفاظت کے لحاظ سے 8.95 ویں نمبر پر ہے اور "رات میں اکیلے چلنے کے لیے محفوظ محسوس کرنے" کے لیے کمپنی کی فہرست میں سب سے زیادہ اسکوررکھتا ہے۔اس کو 10 میں سے 10 نمبردیے گئے ہیں۔

دبئی نے بہترین سیاحتی مقام کے طور پرنیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔’’کام کرنے کے معیار‘‘کے لحاظ سے 9.78 اور’’ٹک ٹاک مقبولیت‘‘کےلیے 5/5 اسٹار درجہ بندی میں آیا۔

سب سے کم درجہ بندی والے شہر

انشور مائی ٹرپ کی فہرست میں سب سے کم محفوظ شہر جنوبی افریقا کا جوہانسبرگ ہے۔ اس نے مجموعی حفاظت کے لحاظ سے 10 میں سے صرف 0.55 اسکور حاصل کیے، اور کوالالمپور 10 میں سے 3.36 کے مجموعی تحفظ اسکور کے ساتھ دوسرے نمبرپرتھا۔

پیرس 10 میں سے 3.62 کے مجموعی سیفٹی اسکور کے ساتھ دنیا کا تیسرا سب سے کم محفوظ شہر بن گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق صنفی مساوات میں سب سے کم اسکوروالے تین ممالک بالترتیب ملائشیا مجموعی اسکور6.75، روس 7.31 اور انڈونیشیا مجموعی اسکور 7.56 ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں