مسجد حرام کے زائرین کو گیارہ روز میں پندرہ ملین لیٹر زم زم فراہم کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

رمضان المبارک کے آغاز سے لے کر ماہ مقدس کی گیارہ تاریخ تک زائرین کو مسجد حرام میں 15ملین لیٹر سے زیادہ زم زم فراہم کیا گیا۔

زمزم آب رسانی کے محکمے نے بتایا کہ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے بابرکت مہینے میں نمازیوں اور زائرین کی تعداد میں اضافے کے مطابق بڑی مقدار میں زم زم کو مسجد حرام تک پہنچانے کا بندو بست کیا۔

مسجد حرام میں زمزم دینے کے محکمے کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الزہرانی نے بتایا کہ صدارت عامہ روزانہ تقریباً سوا ملین لیٹر شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز پراجیکٹ سے زمزم کا پانی حاصل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد حرام کے آس پاس موجود پانی کے کولروں کی تعداد تقریباً 19,282 تک پہنچ گئی ہے جو صحن اور بڑے سکوائرز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے 11 رمضان تک عازمین اور نمازیوں کو زمزم کی 582,960 سے زائد بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

مسجد حرام میں رمضان المبارک کے ایام میں افطاری اور سحری کے اوقات میں زم زم کی وافر مقدار کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ رمضان کے پہلے گیارہ ایام میں 29,295,000 گلاس زم زم فراہم کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں