’چہرہ انسانی، دھڑ مچھلی کا‘ کیا یہ سچ مچ میں کوئی عجیب الخلقت مخلوق ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوشل میڈیا پر ایک عجیب الخلقت مخلوق کی ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اس ویڈیو میں ایک ایسی مخلوق دکھائی گئی ہے جس کا چہرہ انسانی اور دھڑ ایک مچھلی کا دکھائی دیتا ہے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شکوک وشبہات کو جنم دیا ہے اور اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

یہ مشکوک مخلوق ایک چھوٹے بچے کی خصوصیات اور مچھلی کے جسم کی طرح کی خصوصیات کے ساتھ نمودار ہوئی ہے۔

ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے اس پر حیرت کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے حیران ہونے والوں کا مذاق اڑایا۔

خبر رساں ادارے ’اےایف پی‘کے مطابق تلاش کے دوران ایک طویل ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ ویڈیو امریکا میں مقیم ایک فنکار کے صفحے پر شائع کردہ ویڈیو کلپ کے طویل دورانیے ایڈیشن کی جانب رہنمائی کرتی ہے۔

آرٹسٹ نے یہ کلپ گذشتہ یکم دسمبر کو پیش آیا جسے"جل پری" کا نام دیا گیا۔

انہوں نے اس عجیب الخلقت شے کو ڈمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ’’یہ گڑیا انہوں نے فروخت کے لیے پیش کی ہے۔‘‘

اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسی طرح کی گڑیا اور اسی طرح کے دیگر فن پاروں کی تصاویر اور کلپس بھی شامل تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں