چاند "السماک الاعزل" ستارے کے ساتھ مل گیا، وجہ کیا تھی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمانوں پر جمعرات 06 اپریل 2023 کو چاند کا ستارے ’’سماک الاعزل‘‘ کے ساتھ ملاپ کا مشاہدہ کیا گیا۔ جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے بتایا کہ آسمان پر ستارہ ’’سماک الاعزل‘‘ پہلے درجے کا ستارہ ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ یہ ستارہ انتہائی روشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر ’’السماک الاعزل‘‘ اسی فاصلے پر ہوتا ہے جو ہمیں سورج سے جدا کرتا ہے تو یہ بصری طور پر سورج سے تقریباً 1900 گنا زیادہ روشن ہوتا۔ اگر ہم سورج کو ’’ السماک الاعزل‘‘ کے مقام پر 262 روشنی کے فاصلے پر رکھیں تو سورج ’’ السماک الاعزل‘‘ کی روشنی کا صرف 1900 واں حصہ ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ چاند اس مہینے اپنی تکمیل کے لمحے کو سورج سے 180 ڈگری کے زاویے پر تھا۔ جمعرات کو مکہ کے وقت کے مطابق صبح 07:34 بجے چاند مکمل ہوا تھا۔ اس وقت چاند نے زمین کے گرد اپنے مدار کا نصف حصہ مکمل کرلیا۔

ابو زاہرہ نے مزید بتایا کہ رات کے اوقات میں دیکھا جاتا ہے کہ چاند اور ’’ السماک الاعزل‘‘ آسمان پر مغرب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ وہی ہے جس کی وجہ سے دن میں سورج کا رخ مغرب کی طرف ہوتا ہے۔ چاند اپنے محور پر مغرب سے مشرق کی طرف زمین کی گردش کی وجہ سے ہوتا ہے۔

لیکن ایک رات سے دوسری رات تک چاند کا مشاہدہ کرنے سے زمین کے گرد اس کے مدار میں اس کی حقیقی حرکت کو محسوس کرنا ممکن اور آسان ہے۔ مثال کے طور پر اگلے دن ہفتہ کی شام یہ دیکھا جائے گا کہ چاند مشرق کی طرف حرکت میں آ گیا اور ’’السماک الاعزل‘‘ سے دور ہو گیا ہے۔ السماک الاعزل کا معنی جدا ہو جانے والی مچھلی بنتا ہے۔

آنے والی راتوں میں چاند کے نکلنے میں روزانہ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر ہوا کرے گی۔ چند دنوں میں یہ صرف فجر اور صبح کے آسمان پر نظر آئے گا۔ اس وقت وہ آخری چوتھائی کے مرحلے پر پہنچ جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں