’امور حرمین شریفین‘ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ نے باور کرایا ہے کہ ضیوف الرحمان کے مہمانوں کی خدمت کےلیے تمام انسانی اورمشینی وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ماہ صیام میں زائرین کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایت کے مطابق مسجد حرام میں رمضان المبار کے لیے وضع کردہ پلان کے مطابق عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے تمام انسانی اور مشینی وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ادارہ اور اس سے منسلک تمام افراد کار اپنی تمام تر توانائیاں مسجد حرام میں آنے والے زائرین اور نمازیوں کی خدمت پر صرف کر رہے ہیں۔

صدارت عامہ کے ترجمان ہانی بن حسنی حیدر نے وضاحت کی کہ نماز جمعہ کے موقعے پر مسجد حرام معمول سے ہٹ کر رش ہوتا ہے۔ اسی رش کے پیش نظر جمعہ کی نماز ادا کے دوران زائرین اور نمازیوں کے لیے 5000 باقاعدہ گاڑیاں اور تقریباً 3000 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ ان کی سروس کے حصول کے لیے ’تنقل‘ ایپلی کیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

صدارت عامہ مسجد حرام کے دروازوں پر نگرانی کے لیے اضافی رضا کار تعینات کیے۔ تاکہ زائرین کو ان کی مختص جگہوں کی طرف لے جایا جائے۔

مسجد حرام میں نماز جمعہ سے قبل جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے جراثیم کش اسپرے کا استعمال کیا گیا۔ مسجد حرام میں 11 سمارٹ سٹرلائزیشن روبوٹ پہلے سے پروگرام شدہ نقشے کے ذریعے انسانی مداخلت کے بغیر 8 گھنٹے تک کام کرتے ہیں۔

ان کی مدد سے مسجد حرام کو جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے20 بائیو کیئر سٹرلائزیشن سسٹم نصب ہیں۔ مسجد حرام کے فرش کو خشک کرنے کے لیے تیز رفتار سسٹم نصب ہیں جو فی گھنٹہ 1000 مربع میٹر جگہ کو خشک کرتے ہیں۔

آج جمعہ کو 600 جدید خودکار ہینڈ جراثیم کش آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مسجد حرام کے اطراف اور اس کی تمام بیرونی جگہوں اور بیت الخلاء کو 70 ہزار لیٹر سے زیادہ جراثیم سے پاک کیا گیا۔

مسجد حرام میں جمعہ کی نماز سے قبل چار ہزار ماہر سعودی سپروائزرز اور مردو خواتین پر مشتمل فیلڈ عملہ مقرر کیا گیا۔ مسجد حرام کو دن میں 10 بار دھویا گیا مسجد حرام میں افطاری سے قبل زایرین میں 7000 زمزم کے پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں جن کی فراہمی کے لیے 800)کارکنوں پر مشتمل عملہ مقررہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں