معمر خاتون کی جان بچانے میں ناکام پیرا میڈیک اسی گھر سے چوری میں بھی ناکام ہوگیا

خاتون کے بیٹے نے ویڈیو دیکھی تو معلوم ہوا پیرامیڈک نے رقم اٹھائی پھر نگران کیمرہ دیکھ کر واپس رکھ دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پیرامیڈک مارک ٹائٹلی ان چار پیرامیڈیکس میں سے ایک تھے جنہوں نے گزشتہ سال 29 جون کو ایک 94 سالہ خاتون کے باغ میں گرنے کی اطلاعات کے بعد ایک گھر میں حاضری دی تھی۔

طبی ٹیم معمر خاتون کو صحت کے بحران سے بچانے میں ناکام رہی تھی۔ تاہم حیرت اس وقت ہوئی جب بزرگ خاتون کے بیٹے نے نگرانی کا کیمرہ دیکھا۔ فوٹیج سے معلوم ہوا کہ ایک پیرامیڈک رقم چرا رہا تھا۔ رقم کا تخمینہ 60 پاؤنڈ تھا۔

اس ویڈیو کو مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس نے نشر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پیرا میڈیک فرد گھر میں میز پر رکھی رقم اٹھا رہا ہے۔ جب اس نے دیکھا کہ وہاں ایک سرویلنس کیمرہ موجود ہے تو اس نے جلدی جلدی رقم کو اس کی جگہ پر واپس رکھ دیا۔

متوفی خاتون کے بیٹے نے ویڈیو کو ناگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈک نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران پیرامیڈیک نے اس بات سے انکار کیا کہ اس نے پہلے سے چوری کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہا تھا کہ رقم محفوظ جگہ پر ہے اور وہ مقتول کے رشتہ داروں کی آمد کا انتظار کر رہا تھا۔

حادثے کے ہفتوں بعد ریٹائر ہونے والے پیرامیڈک کو 18 ہفتے قید کی سزا سنائی گئی اور اسے معطل کر دیا گیا۔ متوفیہ کے خاندان کو 530 پاؤنڈ معاوضہ ادا کرنے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں