بل گیٹس کی اپنی نواسی کے ساتھ پہلی تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انسٹاگرام پراپنی نواسی کی پہلی تصویر شیئرکی ہے۔

تین روز قبل پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں بل گیٹس نے لکھا کہ’’میں آپ کو دنیا کو دریافت کرتے ہوئے دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتا‘‘۔انھوں نے تصویرمیں جینیفرگیٹس اور نایل نصار کی بچّی کو اپنی گود میں اٹھایا ہواہے۔

بل گیٹس کی بیٹی جینیفر اور نصار نے مارچ میں اپنے ہاں نومولود بچیّ کی آمد کا اعلان کیا تھا۔اس جوڑے نےاکتوبر 2021 میں نیویارک کے نارتھ سالم میں واقع بل گیٹس کے ہارس فارم میں منعقدہ ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

26سالہ جینیفر میڈیکل کی طالبہ ہیں اور ان کے مصری نژاد شوہر نایل نصار ایک پیشہ ور گھڑسوار ہیں۔جینیفر کی والدہ اور بل گیٹس کی سابق اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے بھی اپنی نواسی کی ایک پیاری سی تصویر شیئر کی ہے۔

انھوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا:’’اپنی پہلی نواسی کواٹھانے جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔ ایسالگتا ہے جیسے کل ہی میں نے جین کواس عمرمیں پکڑ لیا تھا۔اب اس کا اپنا ایک بچّہ ہے اورمیں اسے اور نایل کو والدین کے طور پراپنے نئے کردار میں قدم رکھتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس کررہی ہوں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں