برازیل سے درآمد گائیں مراکش پہنچ کر ذبح خانہ سے فرار، نیا تنازع کھڑا کردیا

رباط کی سڑکوں پر لاغر اور بوڑھی گائیں دیکھ کر لوگوں کی شدید تنقید، حکومت کا وضاحتی جواب آگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برازیل سے مراکش درآمد کی جانے والی گایوں نے مزید تنازع کھڑا دیا۔ رائے عامہ نے گایوں کی درآمد پر تنقید بڑھا دی جب برازیل کی گایوں نے مذبح خانوں سے فرار ہوکر رباط کی سڑکوں پر گشت شروع کردیا۔ برازیل سے لائی گئی یہ گائیں اس قدر چالاک ثابت ہوئیں کہ انہوں نے ذبح خانہ پہنچ کر اپنی جانوں کو لاحق خطرات کو بھانپ لیا اور فرار ہوکر رباط کی سڑکوں پر دوڑ لگا دی۔

سڑکوں پر گشت

سوشل میڈیا پر صارفین نے سڑکوں پر پھرنے والی گایوں کی تصاویر اور مختصر ویڈیوز بڑے پیمانے شیئر کیں۔ ان گایوں نے پرہجوم شاہراہوں پر آکر ٹریفک کو متاثر کیا۔ گاڑیوں اور راہگیروں کے درمیان آزادانہ پھرنے والی گایوں کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بہت سے لوگ گایوں سے بچنے کے لیے دوڑتے بھی دکھائی دیے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹس پر سوالات اٹھائے گئے کہ یہ گائیں سڑکوں پر کیسے پہنچی ہیں۔ بعد ازاں مجاز اتھارٹی نے کارروائی کی اور ان گایوں کو گاڑیوں میں لاد کر واپس لے جایا گیا۔

بیف کی بلند قیمت

ماہ رمضان کے آغاز سے مراکش نے تقریباً 2,800 برازیلی بھینسوں کے سر درآمد کیے ہیں۔ جس کا مقصد قومی مارکیٹ میں قلت کو پورا کرنا اور سرخ گوشت کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانا تھا۔ حالیہ مہینوں میں بیف کی قیمت میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

دبلی پتلی گائے

گایوں نے سڑکوں پر آکر کچھ وقت کے لیے اپنی جان تو بچا لی مگر مراکش میں ایک نیا تنازع کھڑا کردیا۔ سڑکوں پر دوڑتی ان گایوں کو دیکھ کر لوگوں نے ان گایوں کی نسل پر شکوک کا اظہار کیا۔ لاغر گایوں کو دیکھ کر ان کے صحت کے خطرے کے متعلق انتباہات جاری کرنا شروع کردیے گئے۔ گایوں کے بوڑھا ہونے پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مراکش کی حکومت نے کہا کہ درآمدی عمل "قومی دفتر برائے فوڈ سیفٹی کی طرف سے عائد صحت کے معیارات اور شرائط کا احترام کرتا ہے۔ حکومت نے کہا کہ تمام درآمد شدہ مصنوعات معیار کے مطابق ہیں۔ ان کے معیار کی مختلف سطحوں پر نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی جانچ بھی جاری رہتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں