سعودی عرب میں مسجد ’’الفتح‘‘ کی بھی تزئین، رسول اللہ ﷺ نے بھی یہاں نماز ادا کی تھی

شہزادہ محمد بن سلمان کے ’’ تاریخی مساجد کی بحالی منصوبے‘‘ پر تیزی سے کام جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ ریجن میں ’’الجموم‘‘ گورنری میں واقع تاریخی مسجد ’’الفتح‘‘ کی بھی تزئین کی جا رہی ہے۔ یہ وہ قدیم مسجد ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی نماز ادا کی تھی۔

سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ’’تاریخی مساجد کی بحالی منصوبے‘‘ کے دوسرے مرحلے میں 13 خطوں میں موجود 30 مساجد کی تزئین و آرائش کر کے انہیں بحال کیا جا رہا ہے۔

مسجد ’’الفتح‘‘ بھی انہیں 30 مساجد میں شامل ہے۔ اس سے قبل 1419 میں اس مسجد کو بحال کیا گیا تھا۔ نئی تعمیر و تزئین کے بعد مسجد کا رقبہ 455.77 مربع میٹر سے بڑھ کر 553.5 مربع میٹر کیا جا رہا ہے۔ نمازیوں کی گنجائش بھی 218 سے بڑھا کر 333 ہو جائے گی۔

اس کی نئی تعمیر میں قدرتی تعمیری مواد استعمال کیا جارہا ہے۔ مسجد کو ترقی دینے کے لیے اینٹ، بیسالٹ پتھر، جپسم اور لکڑی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

مسجد الفتح کی عمارت ساحل پر ارد گرد کے قدرتی حالات کا مقابلہ کرنے والے مغربی خطے کے تعمیراتی انداز کی خصوصیت رکھتی ہے۔ منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے مسجد کے اندر درجہ حرارت متعدل رہتا ہے۔ تعمیراتی فن کی شاہکار یہ مسجد ایک وسیع عمارتی ثقافت کی نمائندگی کر رہی ہے۔

الفتح مسجد میں شخشیخہ کو تعمیراتی عناصر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو عمارت کی اہم جگہوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ روشنی کے مسجد میں داخل ہونے میں مدد کرتا ہے۔ اسی طرح عمارت کی مجوزہ شکل مسجد میں وینٹیلیشن کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ شخشیخہ اس مسجد کی جمالیاتی آرائش کا بھی کام کرتا اور مسجد کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں