بچوں کی خطرناک اسکائی ڈائیو، راک کلائمبنگ تصاویر اور مصنوعی ذہانت کے استعمال پر سوال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بچوں کی اسکائی ڈائیونگ اور راک کلائمبنگ کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے بنائی گئی حقیقت سے مشابہ تصاویر حال ہی میں سماجی ذرائع ابلاغ پر پھیلی گئی ہیں۔

"آپ کے بچوں کے لیے حتمی مہم جوئی کا تعارف - پری اسکول اسکائی ڈائیونگ کلاسز! سکائی ڈائیو کرتے ہوئے اپنے بچے کے اعتماد کو بڑھتے ہوئے دیکھیں اور ایک ماہر انسٹرکٹر کی حفاظت میں فری فالنگ کے سنسنی خیز تجربہ کریں"
یہ تبصرہ ان تصاویر کے ساتھ ایک فیس بک صارف ٹموتھی جے نیمتھ نے 30 مارچ کو ایک پوسٹ میں لکھا جو اس کے بعد سے وائرل ہو گئی۔

تاہم چند گھنٹوں بعد، اس نے ایک دستبرداری کا بیان پوسٹ کیا۔

"ڈس کلیمر: سکائی ڈائیونگ میں چھلانگ لگانے والے بچوں کی اس اے آئی تفریح میں کسی حقیقی بچے کو نقصان نہیں پہنچا"

یہی نہیں ، اس نے ایک دن پہلے ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بچوں کے چٹان پر چڑھنے کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر شامل تھیں۔

ان تصاویر کے ساتھ اس نے مذاحیہ انداز میں لکھا۔

مجھے لگتا ہے کہ جب آپ انہیں ابتدائی تربیت دیتے ہیں تو وہ اتنی بار نہیں گرتے جتنا وہ بالغ ہونے کے بعد گرتے ہیں،‘‘

ان دونوں پوسٹس پر دوسرے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

ایک بچے کی اسکائی ڈائیونگ کی AI سے تیار کردہ تصویر۔ (فیس بک)
ایک بچے کی اسکائی ڈائیونگ کی AI سے تیار کردہ تصویر۔ (فیس بک)

"مجھے یہ پسند ہے!! لاجواب تصاویر! ہو سکتا ہے کہ سکوبا ڈائیونگ ان ایڈرینالین جنکیز کے لیے اگلا قدم ہے؟!” جنجر گراہم نے تبصرہ کیا۔

کیلی برنارڈ نے تبصرہ کیا، " مجھے یہ احساس ہونے سے پہلے کہ یہ ایک لطیفہ تھا، بے حد پریشانی ہوئی۔''

مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق یا تبدیل کی گئی تصاویر بصری مواد کو تخلیق یا اس میں ترمیم کرنے کے لیے مشین لرننگ الگورتھم پر انحصار کرتی ہیں۔

ان الگورتھم کو امیجز کے بڑے ڈیٹا سیٹس پر تربیت دی جا سکتی ہے اور ڈیٹا میں پیٹرن اور فیچرز کو پہچاننا سیکھا جا سکتا ہے، جسے پھر نئی تصاویر بنانے یا موجودہ تصاویر میں ترمیم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صارفین مصنوعی ذہانت کی ویب سائٹ پر جا کر کچھ بھی ٹائپ کر سکتے ہیں اور منٹوں یا سیکنڈوں میں پیدا ہونے والے نتائج پا لیتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر کا ایک اور سیٹ جو حال ہی میں وائرل ہوا اور بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو بے وقوف بنایا وہ پوپ فرانسس کی تصاویر تھی جنہوں نے بالنسیاگا پفر جیکٹ پہن رکھی تھی۔

"میں نے سوچا کہ پوپ کی پفر جیکٹ اصلی تھی اور اس پر دوسرا خیال نہیں آیا،" مشہور شخصیت کرسی ٹیگین نے اس وقت ٹویٹ کیا۔ "میں ٹیکنالوجی کے مستقبل سے بچ نہیں پا رہا ہوں۔"

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی AI سے تیار کردہ تصویر۔ (ٹویٹر)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی AI سے تیار کردہ تصویر۔ (ٹویٹر)

پوپ کی اسٹائلش تصاویر سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت کی متوقع سماعت سے پہلے گرفتاری کی مصنوعی تصاویر وائرل ہو alگئیں اور لوگوں کو تذبذب میں مبتلا کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں