جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسجد کےچندہ باکس سے رقم چوری کرنے والا بے نقاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ مین بحیرہ اسود کے ساحلی شہر سامسون میں ایک سے زائد مرتبہ ہونے والی چوری کی واردات کا پتا چلانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے چور کو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد کے چندہ باکس میں چوری کی واردات کا پتا لگانے کے لیے امام مسجد نے خفیہ کیمرے لگائے۔ کیمرے نصب ہونے کے بعد چوری نے ایک بار پھر واردات کی۔ اس نے چندہ باکس کھولا۔ اس میں سے رقم نکالی اور اس کے بعد نماز کا ڈھونگ رچایا۔

سامسون شہر کی "العجم" مسجد میں عطیہ باکس میں چوری کی واردات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد چوری ہو گیا تھا اور سکیورٹی حکام چور کی شناخت اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے.تاہم انہوں نے صرف اس کی عمر اوراس کے نام کا پہلا حرف اور آخری نام ظاہر کیا۔ .

ترک میڈیا نے کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس کی عمر 51 سال اس کی مختص شناخت "H.O" کے نام سے کی گئی ہے۔

حکام یا میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ چور نے چندہ باکس سے کتنی رقم چرائی، تاہم سامسون شہر کے ایک ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حکام نے اسے کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد پیر کو رہا کر دیا۔ اس نے زیادہ رقم چوری نہیں کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں