خواتین کی صحت کے لیے نیل بیری کے حیرت انگیز فوائد کیا ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

نیل بیری پھل جسے انگریزی میں بلیو بیری اور عربی میں التوت الأزرق کہا جاتا ہے لذیذ ذائقے کے ساتھ ساتھ ہلکا پھلکا اور صحت کے لیے ناقابل یقین فوائد سے بھرپور ہے۔ اگرچہ نیل بیری ہر ایک کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن خواتین کے لیے اس کی افادیت کہیں زیادہ ہے ، خاص طور پر ان خواتین کے لیے جن میں بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ غذائی اجزاء اور وٹامنز کی کمی ہوجاتی ہے۔

نیل بیری خواتین کے لیے کیوں ضروری ہے ؟ ماہرین کیا کہتے ہیں؟ اس مضمون میں جانیے۔

اس حوالے سے فٹنس ایکسپرٹ میناکشی موہنتی کا ہندوستان ٹائمز کے لیے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ "نیل بیری کم کیلوریز اور زیادہ غذائیت والا پھل ہیں۔
یہ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور غذائیت فراہم کرتی ہیں۔
یہ آکسیڈیٹیو خلیوں کو پہنچنے والے نقصان سے لڑنے ، بڑھاپے، ذیابیطس کے علاوہ بہت سے دیگر مسائل کے خلاف موثر ہے۔
نیل بیری فشار خون کو متوازن رکھتی ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

پی ایم ایس کی علامات

نیل بیری ضرورت سے زیادہ ورزش سے پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں اور گرمیوں کے دوران فٹنس کے شوقین افراد کے لیے توانائی کا بہترین ذریعہ بن سکتی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں جو براہ راست ذہنی عمر رسیدگی میں تاخیر کا باعث بنتی ہیں۔

سینئر گٹ ہیلتھ ماہر ڈاکٹر نشا بجاج نے کہا کہ یہ ہارمونز کو متوازن رکھنے والا پھل ہے۔ نیل بیری میں وٹامن سی کی اعلیٰ مقدار "پروجیسٹرون کی سطح کو منظم کرنے کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر ماہواری سے پہلے یہ پھل کھانے سے پی ایم ایس کی علامات سے نجات ملتی ہے۔"

نیل بیری قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کا ختم کرنے والے فائٹو نیوٹرینٹس سے بھی بھرپور ہے، جو خواتین میں تولیدی زرخیزی کو بڑھا سکتے ہیں۔

بلیو بیریز صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے
بلیو بیریز صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے

سوزش، کینسر کے خلاف اور خلیوں کی حفاظت میں موثر

ڈاکٹر بجاج نے وضاحت کی کہ"غذائیت کے ذریعے اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی، مینوپاز کے دوران پیش آنے والے مسائل مثلا پسینہ آنا، بے خوابی، بے سکونی، تھکاوٹ اور دماغی صحت کے مسائل میں اتنی ہی کمی ہوگی۔

اس میں موجود اینتھوسیاننز اور فلیوونائڈز جیسے مادوں کی وجہ سے یہ چھاتی اور سروائیکل کینسر کے خلاف نگہداشت کے لیے بھی موثر ہے۔ یہ سوزش کو کم کرتے ہیں ،خلیوں کے ڈی این اے کو نقصان سے بچاتے ہیں جو کینسر کا باعث بنتے ہیں، اور مہلک خلیوں کی افزائش کو روکتے ہیں۔

نیل بیریز کی ایک پلیٹ
نیل بیریز کی ایک پلیٹ

وزن کو مناسب رکھنے کے لیے مفید

اپنے تجربے کی روشنی میں، شوبھا راول، جو ایک سورسنگ اور مارکیٹنگ مینیجر ہیں نے کہا "اگرچہ نیل بیری ہر ایک کے لیے اچھی ہیں، لیکن یہ خواتین کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹ ، فائبر اور ان اہم غذائی اجزاء کی کافی مقدار ہوتی ہے جن کی خواتین میں عمر کے ساتھ ساتھ کمی واقع ہونے لگتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پھل پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے امکانات کو کم کرنے اور عمر بڑھنے کی علامات کو سست کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

اعلیٰ اینٹی آکسیڈنٹس، خاص طور پر نیل بیری میں موجود اینتھوسیانین جلد کو نقصان سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

چونکہ نیل بیری میں حرارے کم ہوتے ہیں اور یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں، اس لیے یہ ان خواتین کے لیے بہترین انتخاب ہیں جو صحت مند وزن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ فائبر کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے اس لیے صحت مند نظام انہضام کو برقرار رکھنے اور قبض کے مسئلے سے بچاتا ہے، جو مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ عام ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں