رمضان اور برستی بارش میں مسجد نبویﷺ کے پرکیف روحانی لمحات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

رمضان المبارک کے ایمان سے بھرپور لمحات میں مسجد نبویﷺ کی روحانی فضاؤں میں آئے ہوئے زائرین نے جمعرات کی صبح کو جب دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے تو ان کی ہتھیلیاں بارش کے پانی سے بھر گئیں، بہت سے زائرین نے بارش میں نماز ادا کی اور اس پرکیف منظر سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

اس دوران مسجد نبوی کی ایجنسی برائے سیکورٹی، سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس فعال ہو گئی اور برستی بارش میں صحن مسجد نبوی، چھت اور ديگر مقامات کی صفائی کے ساتھ ساتھ کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات تیز کر دیے۔

بارشوں میں ایمرجنسی اقدامات کے تحت مسجد نبوی کے آنگن میں لگی دیو ہیکل چھتریاں خود کار نظام کے تحت کھل جاتی ہیں، کھلی جگہوں سے قالین ہٹا دیے جاتے ہیں۔

اس دوران کارکنوں کی تعداد کو بڑھا دیا گیا جو مختلف آلات کی مدد سے زمین خشک کرتے رہے تاکہ نمازی بنا کسی تعطل کے اپنی عبادت جاری رکھیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں