اونٹوں کا صحرا کے بجائے بہتے پانی سے گزرنے کا خوبصورت انداز، سوشل میڈیا پر تعریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ریگستان کا جہاز کہلائے جانے والے اونٹ بہت سی منفرد خصوصیات رکھتا ہے۔ سعودی عرب میں اونٹوں کے ریوڑ کے ندی کو عبور کرنے کے خوبصورت منظر نے لوگوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ندی کو عبور کرنے کے منظر کی ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے۔ لوگوں نے بڑے پیمانے پر تعریفی تبصرے شروع کردیے۔

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹوں کا ایک ریوڑ القصیم کے علاقے کے مغرب میں واقع العقلان کے قریب ایک ندی کو عبور کر رہا ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے القصیم میں الفویلق کے شمال میں شعیب ابو نبطہ سمیت خطے میں بہت سی چٹانوں سے پانی بہ رہا اور ندی کی صورت اختیار کر رہا ہے۔

اونٹ کے ساتھ ہی صحرا کا تصور ذہن میں آتا ہے لیکن یہ اونٹ صحرا میں نہیں بلکہ بڑے مزے سے پانی میں بھی گشت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ماہر موسمیات محقق عبدالعزیز الحسینی نے کہا کہ رصد گاہوں کے مطابق آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران بدھ سے جمعرات کی دوپہر تک علاقے میں بارش ہوگی اور یہ اس سیزن میں سولہویں مرتبہ کی بارش ہوگی۔

الحسینی نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایک ابر آلود بادل شمال کے مشرق اور جنوب سے حائل، القصیم کے اضلاع، حفر الباطن، الصمان سے منتقل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ متوقع بارشیں ہلکی سے درمیانی اور بعض اوقات بھاری ہوں گی۔ گرد آلود ہواؤں کے درمیان اولے پڑ سکتے ہیں اور طوفانی بارشیں بھی شروع ہوسکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں