مسجد نبوی ﷺ میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سٹیشن موجود، نمازیوں کی راحت کا سامان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد نبوی میں ایئر کنڈیشنگ کا اعلی نظام موجود ہے۔ اس نظام کا ایک مرکزی سٹیشن 70,000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس میں دنیا کا سب سے بڑا واٹر کولنگ کنڈینسر شامل ہے۔ یہ مرکزی سٹیشن مسجد سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ نظام کولنگ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے انتہائی موثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔ یہ نظام مسجد کے اندر ہوا کی تجدید کرتا ہے، اس کے علاوہ مسجد میں درجہ حرارت کو متوازن اور برقرار رکھتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں خاص طور پر گنبدوں کے کھولنے اور بند کرنے کے اوقات میں ہوا کی تجدید اور درجہ حرارت کا خصوصی دھیان رکھا جاتا ہے۔

اس مرکزی سٹیشن میں 6 کولر ہیں۔ ہر کولر کی گنجائش 3400 ٹن ہے۔ پانی کو ٹھنڈا کرنے کی ڈگری پانچ ڈگری سیلسیس تک پہنچ جاتی ہے۔ سٹیشن سے موصول ہونے والے پانی کو درست، مستقل اور خودکار طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے جدید ترین طریقے اور ٹیکنالوجی استعمال کیے جاتے ہیں۔ 151 ایئر ٹریٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن اور کولنگ یونٹس موجود ہیں۔ مسجد کو منسلک پائپوں کے ذریعے ہوا سے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا مسجد نبوی کے ستونوں کے ساتھ لگی جالیوں سے خارج ہوتی ہے ۔ مسجد سے ہوا کو پائپوں کے ذریعہ مرکزی سٹیشن تک پہنچایا جاتا ہے۔

مسجد نبوی کے صحنوں میں بھی ٹھنڈک پیدا کرنے کا پورا نظام قائم ہے۔ ان صحنوں میں پانی کی پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں۔ یہ ’’ مِسٹ فین‘‘ نمازیوں کے لیے گرمی کو کم کرتے ہیں ۔ مسجد نبوی میں 436 مسٹ فین لگائے گئے ہیں۔ پانی کی پھوار والے ان پنکھوں کا نیٹ ورک جراثیم کش نظام سے منسلک ہے۔ اس میں پانی کے معیار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہ پانی بیکٹیریا سے پاک ہوتا ہے اور آنے والوں کی حفاظت کو برقرار رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں