روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد نئے سنہری حصار کے بارے میں جانیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قدیم مسجد نبویﷺ کی شناخت کے تحفظ کے لیے مسجد نبویﷺ کی جنرل پریذیڈنسی نے حجرہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چاروں اطراف ملمع شدہ تانبے کے نئے سنہری حصار کا افتتاح کیا۔

آپریشنل، تکنیکی اور دیکھ بھال کے امور کے انڈر سیکرٹری جنرل انجینئر عبداللہ المحمادی نے وضاحت کی کہ بیریئر کا ڈیزائن روضے کے سامنے کے ڈیزائن اور قدیم مسجد نبویﷺ میں قرآن کی الماریوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

یہ الگ الگ اکائیوں اور ٹھوس پیتل کے سیکٹرز پر مشتمل ہے۔ اسے اس طرح بنایا گیا ہے کہ رش کے دوران بھی مستحکم رہے اور اس کی دیکھ بھال میں آسانی رہے۔

حصار کا ڈیزائن روضے کے سامنے  کے ڈیزائن، اور قدیم مسجد نبوی میں قرآن کی الماریوں سے مشابہت رکھتا ہے۔
حصار کا ڈیزائن روضے کے سامنے کے ڈیزائن، اور قدیم مسجد نبوی میں قرآن کی الماریوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روضہ اقدس کے ارد گرد لکڑی کی پچھلی رکاوٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

انجینئر المحمادی نے کہا کہ یہ اقدام مسجد نبویﷺ میں نمازیوں اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں