سعودی عرب میں آئی پی ایل سے بھی بڑی لیگ کرانے پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے انڈین پریمیئر لیگ کے مالکان سے بات کی ہے، حکام پُرامید ہیں کہ دنیا کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہو گا

سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی ٹونٹی لیگ کا منصوبہ تیار کر لیا۔

آسٹریلوی اخبار دی ایج کے مطابق مہنگی ترین لیگ کے لیے سعودی عرب حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کے مالکان سے بات کی ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی مہنگی ترین لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے اور سعودی عرب کے حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی، آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔ آئی سی سی چیئرمین بھی کرکٹ مقابلوں کو کھیل کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں مقابلوں کے حق میں ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سعودی حکام پُرامید ہیں کہ دنیا کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہو گا۔

سعودی عرب میں سیاحت وژن 2030 کے تحت فٹبال، گراں پری فارمولاہ ون سمیت دوسرے کھیلوں کے مقابلے تواتر سے ہو رہے ہیں تو ایسے میں کرکٹ لیگ نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔ اگر یہ لیگ ممکن ہوپاتی ہے تو پھر اس میں انڈین کرکٹرز کی شرکت کے لیے بھی پالیسی میں تبدیلی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں