ایک معتمر کو بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے پیرا میڈیکس کی ویڈیو کی زبردست تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مسجد حرام میں ایک مریض کو بچانے کے لیے "المسعی" یعنی سعی کے مقام میں تیزی سے دوڑتے ہوئے ایمبولینس سکواڈ کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی ۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بڑی تعداد میں لوگوں نے پیرا میڈیکس کی اپنے کام سے لگن کو سراہا۔

اس ویڈیو کلپ میں سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے رضاکاروں اور طبی عملے کی جانب سے ضیوف الرحمن کی خدمت کرنے کی انتھک کوشش کودیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’’ایمبیسیڈر آف سنگچو ری‘‘ کے نام سے ٹرینڈ کرنے لگا۔

سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے اپنی ٹویٹس میں وضاحت کی کہ ضیوف الرحمن میں سے کسی کی جان بچانا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ لوگوں نے کہا : ہمیں خدا کے مقدس گھر کے رضاکاروں اور کارکنوں پر فخر ہے، جن میں پیرا میڈیکس اور دیگر شامل ہیں۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ ان کے لیے بہتر اجر لکھے اور ان کی شاندار کاوشوں کے لیے ان کی مدد کرے۔

سعودی وزیر صحت، فہد الجلاجل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ۔ وہ صرف اپنے پیروں سے نہیں بھاگ رہے بلکہ اپنی روح اور جذبہ کے ساتھ دو ڑ رہے ہیں۔ ایک روح اور ایک جسم کو بچانے کے لیے اپنی پوری طاقت صر ف کر رہے ہیں۔ یہ ہلال احمر کے ہیرو ہیں۔ اللہ نے ان کا اجر لکھ دیا۔

واضح رہے مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران 30 سے زائد ہنگامی مراکز تیار کیے ہیں جن میں مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں 7 ایمرجنسی مراکز، 17 داخلی مراکز اور 6 بیرونی مراکز شامل ہیں۔ 12 ہائبرڈ ٹیموں کے علاوہ جدید ترین طبی آلات اور آلات سے لیس 75 سے زیادہ ایمبولینسز مہیا کی گئی ہیں۔ تقریباً 787 ملازمین پر مشتمل افرادی قوت سرگرم ہے۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے 10 گالف کارٹس کے علاوہ 4 ڈیزاسٹر گاڑیاں، 20 سائیکلیں اور 7 موٹرسائیکلیں بھی مسجد حرام کے لیے مختص کردی ہیں۔

ایمبولینس کا بیڑا

ہلال احمر اتھارٹی آفات اور ہنگامی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے جدید ترین ایمرجنسی ٹیکنالوجیز سے لیس ایمبولینس کے بیڑے کا بھی مالک ہے۔ یہ بیڑا متعدد بسوں اور گاڑیوں پر مشتمل ہے جو مختلف ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مختلف سہولیات سے لیس ہے۔ اس بیڑے میں ایمبولینس، فور وہیل ڈرائیو گاڑیاں ، گولف کارٹس، موٹر سائیکلیں اور سائیکلیں بھی شامل ہیں۔

ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کو ایمرجنسی سروس کی درخواست نمبر 997 کے ذریعے موصول ہوتی ہے۔ یا "ہیلپ می" ایپ کے ذریعے بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں