سعودی عرب میں مسجد ’’ عبد اللہ الشریع‘‘ کی منفرد عمارت، 7 ہزار افراد نماز ادا کرسکتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں ’’حفرالباطن‘‘ گورنریٹ میں جامع مسجد شیخ عبداللہ بن احمد الشریعہ سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔ اس مسجد کی تعمیر میں اسلامی فن تعمیر کے منفرد انجینئرنگ ڈیزائن اور سجاوٹ والی دیواروں اور 7 داخلی راستوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس مسجد کے 23 گنبدوں اور دو مینار ہیں۔ میناروں کی اونچائی 68 میٹر ہے ۔ یہ گورنریٹ کے وسط میں ایک نمایاں تعمیراتی عمارت ہے جس میں پانچوں نمازیں، نماز جمعہ، نماز عید، نماز تراویح اور قیام اللیل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مسجد کے کل رقبہ کا تخمینہ 17,000 مربع میٹر ہے۔ اس میں متعدد عمارتیں اور عبادت گزاروں کے لیے مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ مختلف ہالز ہیں۔ جہاں آرام و سکون سے لطف اندوز ہونے کی سہولیات موجود ہیں۔

مسجد میں 7000 نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ مسجد کے بیرونی صحن، نمازیوں کے ہال، جمعہ کا ہال، خواتین کا ہال ، بزرگوں کے لیے ہالر، ترجمہ قرآن کے لیے ہال موجود ہے۔ ایک ہال گونگے اور بہرے افراد کے لیے بھی مخصوص کیا گیا ہے۔ مسجد میں خطبہ کے اردو اور انگریزی ترجمہ کی سہولت بھی موجود ہے۔

جامع مسجد کا اندرونی منظر
جامع مسجد کا اندرونی منظر

مسجد میں متعدد مقاصد اور استعمال کے لیے عمارتیں شامل ہیں جن میں حفظ قرآن کے لیے ایک عمارت، اعتکاف کے لیے ایک عمارت ہے۔ اس عمارت میں اعتکاف کرنے والوں کے لیے ہر ضروری چیز دستیاب کی گئی ہے۔ خواتین کے سکول کے لیے ایک عمارت بنائی گئی ہے۔ ایک خصوصی عمارت مہمان نوازی اور رمضان میں سحر و افطاری کی تیاری کے لیے ہے۔ گورنریٹ کے باہر سے آنے والے مسجد کے مہمانوں کی میزبانی کے لیے مخصوص عمارت میں رہائش اور رات کے قیام کے لیے تمام سہولیات میسر کی گئی ہیں۔ ایک کثیر المقاصد ہال ہے۔ انتظامی دفاتر اور خصوصی کونسل کا دفترالگ ہے۔ مردوں اور عورتوں کے لیے مردہ خانہ کے لیے ایک عمارت ہے جو میت کے لیے ان کے لواحقین کے لیے انتظار گاہ کے ساتھ لیس ہے۔ اس منصوبے میں تمام ضروری اور جدید ترین اور بہترین ماڈلز سے لیس بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ کپڑے دھونے کے لیے ایک لانڈری بھی ہے۔

پارکنگ کی مقامات مسجد کو چاروں طرف سے ڈھانپے ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 350 ہے۔ کچھ پارکنگ ایریاز کو معذور افراد کی خدمت کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے اہلکار تعینات ہیں جو مسجد میں داخل ہونے والوں اور نکلنے والوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ سکیورٹی حکام کی گشت کرنے والی ٹیم بھی ہے۔ مسجد میں رضاکاروں اور کارکنوں کی شرکت سے رہنمائی اور صفائی کی خدمات بھی بہتر سے بہتر بنائی جا رہی ہیں۔ اس مسجد میں رمضان المبارک کے دوران 1500 روزہ دار افطار و سحر کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں