مسجد نبوی کے گنبد تعمیراتی شاہکار، بڑے حجم کے باوجود حرکت آسان بنانے والا ڈیزائن

ہر گنبد کا وزن 80 ٹن، چاروں طرف سے 18 میٹر لمبائی والی مربع شکل کی بنیاد پر نصب کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں شاہ فہد کی توسیع کے گنبدوں کو تعمیراتی شاہکار اور انجینئرنگ کا ایک شاندار ڈیزائن قرار دیا جاتا ہے۔ گنبد کی سجاوٹ اور اس پر لکھے نوشتہ جات مسحود کر دیتے ہیں۔ خود کار طریقے سے 80 ٹن کے گنبد کا اپنے مقررہ وقت پر حرکت میں آنا حیران کن ہے۔ یہ ایسی حرکت ہوتی ہے جس میں چند سیکنڈ کی بھی خطا گوارا نہیں ہوتی۔

مسجد نبوی میں ایسے 27 گنبد موجود ہیں۔ ہر گنبد کو چاروں طرف سے 18 میٹر لمبائی والی مربع شکل کی بنیاد پر نصب کیا گیا ہے۔ یہ گنبد لوہے کی سلاخوں پر حرکت کرتے ہیں۔ اس سلاخ کی کل لمبائی 1573 میٹر بنتی ہے۔

ایک ساختی ڈھانچہ اندر سے لکڑی کے ٹکڑوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ یہ لکڑی کے ٹکڑے 2 ملی میٹر موٹائی کے ساتھ دیودار کی لکڑی سے بنے ہوئے ہیں۔ انہیں خاص گوند کے ساتھ جوڑ کر مخصوص ڈیزائن کی لکڑی کی شکلوں اور نیلے فیروزے کے ٹکڑوں سے سجایا گیا ہے۔ بیرونی طور پر گنبد چھوٹے سیرامک موزیک کے ٹکڑوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس کی شکل ہیکسا گونل ہے جس کا قطر 70 ملی میٹر ہے۔

گنبدوں کو جیومیٹرک شیڈو لائنوں سے سجایا گیا ہے اور اس کا بنیادی رنگ ہلکا خاکستری ہے۔ یہ گنبد خصوصی فیکٹریوں میں بھی بنائے جاتے ہیں جہاں یہ مرکزی کنٹرول روم سے منسلک اپنے کنٹرول ڈیوائسز کے ذریعے خود بخود کھلتے اور بند ہو جاتے ہیں۔ یہ گنبد مسجد کے اندر کی ٹھنڈی ہوا کو برقرار رکھتے ہیں اور مسجد نبوی کے اندر موجود زائرین کو بہتر ماحول فراہم کرنے میں مدد گار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں