اماراتی خلابازسلطان النیادی خلاسے مکہ مکرمہ کی تصاویرشیئرکرتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے خلابازسلطان النیادی نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے فوٹیج شیئر کی ہے۔

سلطان النیادی نے اپنے ٹویٹرپیج پرسعودی عرب کے مقدس مقام کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی اور اس فوٹیج کو ’’ان بابرکت راتوں میں سلمان کے بچوں کے لیے ایک تحفہ‘‘قراردیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا:’’دو مقدس مساجد کے ملک، وحی کے اترنے کا مقام اور پیغام کی سرزمین، مملکت سعودی عرب کے لیے وقف‘‘۔

فوٹیج میں مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کو روشن اور مسجدحرام کو اندھیرے میں جگمگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اماراتی خلاباز مارچ میں اپنے چھے ماہ کے مشن کےآغازکے بعد سے باقاعدگی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے فوٹیج شیئرکررہے ہیں۔

اس ہفتے کے اوائل میں انھوں نے اپنی زیروگریویٹی ورزش کے معمول کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔النیادی خود کوایک غیرمعمولی نظرآنے والے ٹریڈ مل میں باندھتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ وہ صفرکشش ثقل کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پٹی اور اسپرنگ کا استعمال کرتے ہیں۔

جب وہ جاگنگ کے لیے جاتے ہیں تو یہ پٹی انھیں نیچے کی طرف کھینچتی ہے،جس سے پتاچلتاہے کہ زمین پرکششِ ثقل کس طرح کام کرے گی۔النیادی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ خلائی اسٹیشن پر دوڑناایک مہم جوئی ہوسکتی ہے اوروہ آئی ایس ایس پر کام کرنے کے ساتھ آنے والے انوکھے چیلنجوں کو قبول کررہے ہیں۔

گذشتہ ماہ انھوں نے ریت کے طوفان کی حیرت انگیز تصاویرشیئرکی تھیں اور کہاتھا کہ خلا سے تصاویر لینا ان کی پسندیدہ سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔

سلطان النیادی 28 اپریل کوآئی ایس ایس سے باہر نکلنے کے بعد خلائی واک مکمل کرنے والے پہلے عرب ہوں گے۔اس طرح وہ اپنے پیش روعرب خلابازوں کے نقش قدم پر چلیں گے۔ان سے پہلے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے خلانورد ہزاع المنصوری نے 2019ء میں نئی تاریخ رقم کی تھی اور وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرپہنچنے والے پہلے اماراتی تھے۔اس سے پہلے سعودی عرب کے شہزادہ سلطان بن سلمان 1985 میں خلا میں جانے والے پہلے عرب خلانوردتھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں