اپنے پہلے دو خلا بازوں کے لیے سعودی سپیس کمیشن کا لوگو، مطلب کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی سپیس کمیشن نے آج منگل کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے سعودی عرب کے سائنسی مشن کا آفیشل لوگو متعارف کرا دیا۔ اس لوگو میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے سفر کے لیے منتخب پہلی سعودی اور عرب خاتون خلاباز ریانہ برناوی اور پہلے سعودی مرد خلا باز علی القرنی کے ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ ’’ لوگو‘‘ خلا بازوں کی وردی پر لگایا جائے گا۔ تمام خلائی پروازوں کے لیے ایک سرکاری لوگو تیار کرنا پہلے سے رائج ہے۔ ’’لوگو‘‘ایک سرکلر شکل میں ہے۔ اس میں سعودی عرب کے جھنڈے کو ممتاز مقام پر رکھا گیا ہے۔ یہ لوگو سعودی خلابازوں کی شناخت کی نمائندگی بھی کر رہا ہے۔ سعودی عرب کے ورثے، تاریخ، ثقافتی خصوصیات اور روایات کو سبز پرچم کے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام کے جھنڈے میں سفید رنگ پاکیزگی کی علامت ہے، کھینچی ہوئی تلوار قدیم سعودی ورثہ کی مظہر ہے۔

لوگو دنیا کے نقشے پر مملکت کے مقام کو نمایاں کر رہا ہے۔ سعودی پرچم کے اطرف دو سعودی خلابازوں علی القرنی اور ریانہ برناوی کے نام لکھے گئے ہیں۔

دو تابکار شعاعیں ہیں جو مملکت سے خلا میں روانہ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں یہ دو شعاعیں دو سعودی خلابازوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ان شعاعوں سے سعودی نوجوانوں کو خلائی سائنس میں دلچسپی لینے، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک تحریکی پیغام دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں