شوہر کے ساتھ ہوا میں کرتب اور رقص کرتی خاتون کی بلندی سے گر کر اندوہناک موت

خاتون نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی، اس کا ساتھی خطرناک کرتب کے دوران اسے پکڑنے میں ناکام رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں ایک خاتون کی المناک انداز میں فن کا مظاہرہ کرنے کے دوران موت ہوگئی جس نے بڑی تعداد میں لوگوں کو افسردہ کردیا۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ سٹیج پر تھی۔ ڈانس شو کرنے کے دوران وہ خوفناک بلندی سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔

حاضرین کی طرف سے لی گئی ویڈیو فوٹیج میں 37 سالہ چینی اداکارہ ’’سن مومو‘‘ کو شو کے دوران جھولا کی شکل میں اپنے شوہر کی آنکھوں کے سامنے گرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کا ساتھی ایک خطرناک شو کے دوران اسے ٹانگوں سے پکڑنے میں ناکام رہا تھا۔

مقامی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ’’سن مومو‘‘ 30 فٹ سے زیادہ کی خوفناک اونچائی سے گر گئی۔ خاتون نے اپنے پیچھے ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق رقاصہ سوزو کے ہاؤگو ڈسٹرکٹ میں پرفارم کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔ اس کے سوگوار شوہر ژانگ مومو نے بتایا کہ ہم ہمیشہ ایک ساتھ خوش رہے ہیں، میں فی الحال کوئی خاص تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتا۔

بلندی سے گر کر ہلاک ہونے والی خاتون اپنے  شوہر کے ساتھ
بلندی سے گر کر ہلاک ہونے والی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ

میاں اور بیوی دونوں تجربہ کار آرٹسٹ تھے ۔ دونوں نے کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ تاہم خاتون نے خوبصورت دکھائی دینے کے لیے مطلوبہ سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔ جس لمحے فنکارہ گری ، تماشائیوں کی چیخیں سنی گئیں۔ واضح ہو گیا کہ کچھ گڑبڑ ہو گئی ہے۔ اس لیے کچھ ہی دیر بعد شو کو منسوخ کر دیا گیا۔

چینی سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو کلپ کی گردش نے ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ بہت سے لوگوں نے اس قسم کے شو کے بہتر انعقاد اور حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ مقامی وزارت ثقافت اور سیاحت نے جوڑے کے پرفارمنس گروپ پر خطرناک ایڈونچر شوز کرنے کی منظوری حاصل نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

گرنے والی چینی خاتون
گرنے والی چینی خاتون
مقبول خبریں اہم خبریں