حیران کن منظر: سعودی نوجوان نے چھوٹے اونٹ کو گڑھے سے نکال کر ماں کے حوالے کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انسانیت کے معنی کی عکاسی کرنے والے ایک منظر میں سعودی شہری نے ایک چھوٹے اونٹ کی جان بچا لی۔ اونٹ کا بچہ گڑھے میں گر گیا تھا اور گہرے گڑھے سے نکلنے کی سکت نہیں رکھتا تھا۔

سعودی نوجوان نے اس کو نہ صرف نکالا بلکہ اسے اس کی ماں تک بھی پہنچا دیا۔ سعودی نوجوان کے جانوروں سے ہمدردی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں کی بڑی تعداد نے اس پر رد عمل کا اظہار کیا۔ نوجوان کے اقدام کی خوب تعریف کی گئی۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ایک اونٹ کو گڑھے سے نکال رہا اور اسے پکڑ کر اوپر کھینچ رہا ہے۔ اور اونٹ کو اس کی ماں اونٹی کے حوالے کررہا ہے۔

ویڈیو کلپ دیکھنے والوں نے نوجوان کی طاقت اور برداشت کی بھی تعریف کی۔ نوجوان اونٹ کو اٹھا کر بڑا فاصلہ بغیر تھکاوٹ کے عبور کرنے میں کامیاب رہا تھا۔ لوگوں ے نوجوان کی ہمت پر اس کی ستائش کی اور دعا کی کہ اللہ اس کی اس خدمت کے کام اور اس کمزور جانور کے ساتھ اس کی مہربانی کا اسے بہترین اجر عطا فرمائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں