کیسے سچے موتی کا عرق جلد کو تروتازہ کردیتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

مدر آف پرل یا عرق اللؤلؤ کو عام طور پر تو زیورات کے شعبے میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم جلد کی دیکھ بھال اور مضبوطی میں بھی اس کے فوائد نظر آتے ہیں۔ ان قدرتی اجزا کی وہ کیا خصوصیات ہیں جنہیں کاسمیٹک لیبارٹریز جلد کی دیکھ بھال کے اجزاء کی فہرست میں شامل کر رہی ہے۔

جب ہم مدر آب پرل کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم ان خوبصورت سفید موتیوں کے بارے میں سوچتے ہیں جو زیورات کو سجاتے ہیں۔ ہم کچھ میک اپ پروڈکٹس کے موتیوں کے اثر کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ لیکن جو ہم نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ یہ اہم معدنی عنصر ہے جو زیورات کو ڈھانپتا ہے۔ موتی سیپ کا یہ اندرونی حصہ جلد کے لیے اہم خصوصیات رکھتا ہے۔

مدر آف پرل یا سیپ کے اندرونی تہ اور موتی کی اوپری حصہ پر موجود اس مواد کی جلد کے لیے فائدہ مند ہونے کا علم سالوں سے معلوم ہے تاہم ابھی تک کاسمیٹک کے میدان میں ’’عرق اللؤلؤ‘‘ کا استعمال محدود ہے۔ اسے جلنے سے بچنے کے لیے کاسمیٹکس میں پاؤڈر کی شکل میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس موتی کے مواد کو عربی میں ’’ عرق اللؤلؤ ‘‘ یا ’’ ام اللؤلؤ‘‘ کہتے ہیں۔ یہ مواد خون کی گردش کو بڑھانے کے لیے یا جھریوں کو کم کرنے کے لیے مرہم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

1980 کی دہائی میں سائنس دانوں نے سیپی کے اندر موجود اس مواد کی تخلیق نو کی خصوصیات کا مطالعہ کرنے میں دلچسپی لی اور اس مواد پر مشتمل ماحول میں ہڈیوں کی تشکیل کے طریقہ کار کو متحرک کرنے اور خراب جلد کی تخلیق نو میں اس کی خصوصیات کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

جلد پر اس کے فوائد

مدر آف پرل فلیگرین کی پیداوار کو تحریک دے کر جلد کی رکاوٹ کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔ فلیگرین ایک ایسا پروٹین جو خلیات کی تفریق کے طریقہ کار کو چالو کرتا ہے۔ یہ جلد کی ہائیڈریشن کے لیے ذمہ دار امینو ایسڈ پیدا کرتا ہے اور جلد کی نمی کو کم کرتا ہے۔

مد آف پرل پیچیدہ لپڈ بھی فراہم کرتا ہے جو خلیوں کے درمیان چپکنے والا سیمنٹ بناتا ہے۔ خلیوں کی ہم آہنگی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ جلد کی رکاوٹ کو بیرونی جارحیت سے بچاتا ہے اور رنگت کی چمک کو بڑھاتا ہے۔

خشک جلد کی صورت میں مدر آب پرل جلد کو اس کی قدرتی حالت کو بحال کرنے کے لیے دوبارہ تخلیق اور نمی فراہم کرتا ہے۔ یہ خراب شدہ جلد کی مرمت اور زخموں اور داغوں کی مرمت میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

42

ام اللؤلؤ کی تیاری

مدر آف پرل ایک قدرتی طور پر حیاتیاتی مطابقت رکھنے والا فعال جزو ہے۔ اس کی تخلیقی خصوصیات جلد کی تمام اقسام کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں سوائے ان لوگوں کی جلد کے جو روزاسیا میں مبتلا ہیں۔

مدر آف پرل کو کریم، سیرم، مائیکلر واٹر اور حتی کہ غذائی سپلیمنٹس میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ 100 فیصد قدرتی جزو ہےجسے آسانی سے دوسرے مالیکیولز جیسے وٹامن سی اور ہائیلورونک ایسڈ کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔ لہذا اسے تلاش کرنے میں ہچکچانے کی ضرورت نہیں۔ اسے آپ بھی اپنی سکن کیئر پروڈکٹس کے اجزاء کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں