دلوں کو چھو لینے والا منظر، فیفا پہاڑوں کی بلند چوٹیوں میں نماز عید ادا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں جمعہ کی صبح جازان کے علاقے میں فیفا پہاڑوں کی بلند ترین چوٹیوں سے عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے ایک منظر نے دلوں کو چھو لیا۔ وقار، روحانیت اور خوبصورتی سے بھرپور تصویر کو دیکھ کر ہر کسی نے داد دی۔ فوٹوگرافر موسیٰ عبدہ الفیفی نے اپنی محنت کو کامیابی سے ہمکنار کردیا ۔ فوٹوگرافر موسی نے فیفاء میں دعوت کے نمایاں مظاہر دکھائے۔ گانوں ، مقبول کھانوں اور فطرت کے درمیان عید کی نماز ادا کرنے کے منظر کو فلما کر زبردست کام کیا۔

الفیفی نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی طرف سے وسیع پیمانے پر پھیلائی گئی تصاویر کا ایک گروپ شائع کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عید پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا اور ساتھ فیفا شہر کے متاثر کن تصاویر بھی گروپ میں شامل تھیں۔

’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں فوٹوگرافر موسیٰ نے بتایا کہ میں فیفا میں پیدا ہوا ہوں۔ میرے جذبات ہمیشہ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ میں نے دنیا کو سعودی عرب کے سب سے خوبصورت نماز کے مقام سے آگاہ کیا ہے۔ یہ مقام میرے آبائی شہر فیفا میں ہے۔ جو چیز اس مصلّی یا نماز کے مقام کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ مقام فطرت کے حسن میں گھرا ہوا ہے۔ اسی چیز نے اس مقام صلاۃ کے حُسن میں اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا گورنریٹس کی دعوتوں کی خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ ماضی کے ذائقے کے ساتھ اب بھی زندہ ہیں۔ نماز کے بعد پرانے لوک ترانے پیش کیے جاتے ہیں اور لوگ بارود کی آواز میں دوبارہ کھڑے ہوجاتے ہیں اور خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ جوان اور بوڑھے سب جمع ہوجاتے ہیں۔

فیفا صوبہ

واضح رہے فیفا گورنریٹ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں جازان کے علاقے کی گورنریوں میں سے ایک ہے اور اس کا دارالحکومت فیفا شہر ہے جو جازان شہر کے شمال مشرق میں تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں