معتمرین کی خدمت کے فریضے کی تکمیل، خوشی میں سکیورٹی اہلکاروں کا جشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں ریکارڈ تعداد میں معتمرین، نمازی اور زائرین کی آمد رہی۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے عمرہ کیا۔ ہزاروں ملازمین اور سکیورٹی اہلکار رمضان کے پورے مہینے آنے والوں کی خدمت میں مصروف رہے۔ جمعہ کو سعودی عرب میں عید الفطر کے موقع پر ایک ویڈیو دیکھی گئی ہے جس میں سکیورٹی اہلکار ماہ صیام میں معتمرین کی خدمت کے فریضہ سے احسن انداز میں سبکدوش ہونے پر خوشیاں اور جشن منا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک خوشگوار ویڈیو کلپ کو بڑے پیمانے پر دیکھا جا رہا ہے جس میں مکہ مکرمہ میں عید الفطر کی نماز کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کے ایک گروپ کی خوشی کو فلمایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سیکیورٹی کے جوان خوشی اور مسرت کے ماحول میں عمرہ سیزن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ سیزن کی کامیابی کی تصدیق کردی ہے۔

اسی تناظر میں یہ ذکر کیا گیا کہ حرمین شریفین میں سکیورٹی کے اہلکار معتمرین اور بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کی خدمت کے لیے ممتاز اور شاندار کوششیں کرتے ہیں۔ اس عمرہ سیزن میں بھی سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات کی تصاویر سامنے آتی رہیں اور دنیا بھر سے تعریف سمیٹتی رہی ہیں۔ سکیورٹی اہلکار نہ صرف حفاظت پر مامور ہوتے ہیں بلکہ بسا اوقات معتمرین کو رہنمائی فراہم کرنے اور نقل و حمل میں مدد کرنے میں بھی شامل ہو جاتے ہیں۔

تکنیکی فالو اپ

مسجد حرام کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس کے جوان زائرین اور نمازیوں کو مسجد کے فرش اور صحنوں میں نصب کیمروں کے ذریعے تکنیکی فالو اپ کے ذریعے مانیٹر کرتے اور ان کو تحفظ فراہم کرتے ہیں تاکہ بیت اللہ شریف آنے والے پورے سکون اور اطمینان سے عبادات کی ادائیگی کر سکیں۔

انسانی کردار

مسجد حرام میں آنے اور جانے کے دوران زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اہلکار فیلڈ میں رہتے ہوئے بیت اللہ شریف کی مسجد میں بزرگوں کو ان کی منزل تک پہنچانے میں مدد فراہم کرکے بے مثال انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ سکیورٹی اہلکار ضرورت مندوں کی رہنمائی اور مدد کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں