گوگل کی مادرفرم الفابیٹ کے سربراہ پچائی دنیامیں سب سے زیادہ تن خواہ پانےوالے ملازم؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

الفابیٹ انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) سندر پچائی کا2022ء میں تن خواہ کا پیکج بڑھ کر22 کروڑ60 لاکھ ڈالرتک پہنچ گیا۔اس میں سہ سالہ اسٹاک گرانٹ کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔اس طرح وہ دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کارپوریٹ لیڈروں میں سے ایک بن گئے ہیں۔

گوگل کی مادرکمپنی کی جانب سے جمعہ کو جمع کرائی گئی ایک دستاویزکے مطابق ان کی سالانہ تن خواہ میں اسٹاک ایوارڈ کا حصہ 21کروڑ 80لاکھ ڈالرتھا۔

انھیں 2021 میں معاوضے کے طور پر مجموعی طور پرچھے کروڑ30 لاکھ ڈالر ملے تھے لیکن انھیں گرانٹ نہیں ملی تھی اور ان کی تن خواہ گذشتہ تین سال سے 20 لاکھ ڈالر ہی برقرار رہی تھی۔

گوگل کے پچاس سالہ بھارت نژاد سی ای او کمپنی کو زیادہ مسابقانہ بنانے کے لیے کام رہے ہیں کیونکہ اسٹارٹ اپ اوپن اے آئی سے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی جیسی مصنوعی ذہانت کی مصنوعات سے سرچ میں گوگل کے غلبے کو کمزورکرنے کا خطرہ لاحق ہے۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں وسیع پیمانے پرسست روی نے بھی کمپنی کو متاثرکیا ہے ، 2022 میں اس کے حصص میں 39 فی صد کی گراوٹ آئی تھی۔ اس کے باوجود،اس نے 2023 میں 19 فی صد اضافے کے ساتھ واپسی کی ہے۔

پچائی کا اسٹاک ایوارڈ تین سالہ شیڈول پر آتا ہے اورانھیں 2019 میں بھی کم وبیش اسی حجم کا پیکج ملا تھا۔اس سال،چیف ایگزیکٹو کو28کروڑ 10لاکھ ڈالر کا انعام دیا گیا تھا۔

سی ای او کامعاوضہ ٹیکنالوجی کی صنعت میں ایک دلچسپ موضوع بن گیا ہے،خاص طور پر الفابیٹ اور دیگر بڑی کمپنیوں میں ملازمین کی برطرفیوں کی لہر کے بعد۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے گذشتہ دو سال کے دوران میں سالانہ 10 کروڑ ڈالرکمائے ہیں لیکن ان کی 2023 کی تن خواہ میں کٹوتی ہوئی ہے۔

سندرپچائی 2022ء میں ان کا پیکج الفابیٹ کے دیگر ایگزیکٹوز سے بہت اوپرتھا۔گوگل کے علم اور معلومات کے سینئر نائب صدر پربھاکرراگھون اور چیف بزنس آفیسر فلپ شنڈلر دونوں نے قریباًتین کروڑ 70 لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

چیف فنانشل آفیسرروتھ پرات کا معاوضہ دوکروڑ 45لاکھ ڈالر تھا۔انھیں اسٹاک گرانٹ سالانہ بنیاد پر دی جاتی ہے۔جنوری میں الفابیٹ نے اخراجات کو کم کرنے اور نئی ترجیحات طے کرنے کے لیے اقدامات کے بعد قریباً 12،000ملازمتوں یا اپنی عالمی افرادی قوت کا 6 فی صد کم کرنا شروع کیا تھا۔

دستاویزکے مطابق، 2022 میں الفابیٹ کے ملازمین کا اوسط کل معاوضہ 279،802 ڈالرتھا جبکہ پچائی کا معاوضہ اس سے 808 گنا زیادہ تھا۔الفابیٹ نے معاوضے کے پیکج کے حصے کے طور پر پچائی کی ذاتی سکیورٹی پر59 لاکھ 40 لاکھ ڈالرخرچ کیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں