سعودی عرب: تفریحی پروگرام ’’ کنگڈم ٹور 2023 ‘‘ مئی میں شروع

تقریبات میں سعودی اور عرب سٹارز شریک ، تمام خطوں میں ڈرامے اور کنسرٹس پیش کیے جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ نے اگلے مئی میں "کنگڈم ٹور 2023" کی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔ میوزک اتھارٹی، تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی بھی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

اس سال مئی سے ستمبر کے عرصے کے دوران مملکت کے علاقوں میں ہونے والے ’’ کنگڈم ٹور 2023‘‘ کی سرگرمیوں سے آگاہی دینے والے فہرست میں عرب فنکار محمد عبدو کی طرف سے پیش کیے گئے میوزیکل کنسرٹس کا ایک گروپ شامل ہے۔ کئی ’’ میوزک نائٹس‘‘ بھی رکھی گئی ہیں۔ ان ’’موسیقی کی راتوں‘‘میں رابخ صقر، اصالہ، خالد عبدالرحمن، فہد الکبیسی، عایض، عصیل ابو بکر، زینہ عماد اور فہد الکبیسی شرکت کریں گے۔ سعودی عرب، خلیج اور عرب دنیا کے مختلف حصوں سے متعدد نامور فنکار بھی تقریبات میں شریک ہوکر پرفارمنس دیں گے۔

اس سال کے ’’ کنگڈم ٹور‘‘ میں متعدد ممتاز ڈرامے شامل ہیں۔ ان ڈراموں میں فنون لطیفہ، تاثرات اور اشاروں کی نمائش ہوتی ہے۔ منفرد مزاحیہ مناظر کو پیش کیا جارہا۔ سامعین کو فوری طور پر ایک ایسا انوکھا تجربہ فراہم کرنے کے لیے جو انہیں اس لمحے کی تفریح میں شامل ہونے کی اجازت بھی دے سعودی عرب میں تھیٹروں میں ڈرامہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے خاص طور پر ڈرامہ " الطیارہ‘‘، "ذات اللایکات" اور ڈرامہ "مسفر الرئیس التنفیذی‘‘ پیش کیے جائیں گے۔

کنگڈم ٹور 2023 کے ڈرامے عرب دنیا میں تھیٹر کی بہترین کاموں کو اکٹھا کرتے ہیں۔ کیونکہ ان میں فنکار احمد حلمی، بیومی فؤاد، احمد العونان، ھدی حسین، عبدالمجید الرھیدی ، طارق العلی اور متعدد سٹارز شرکت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں