روزوں میں خدمت کا بدلہ: اردنی نوجوان نے بیوی کو 45 ہزار ڈالر مالیت سونے کا تحفہ دیدیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

رمضان المبارک خواتین کچن میں گھر والوں کے لیے علی الصبح سحری تیار کرتی اور خود بھی روزہ رکھ کر دن بھر افطاری اور رات کے کھانے کی تیاری میں صرف کرتیں اور اہل خانہ کو راحت اور آسانی پہنچاتی ہیں۔ پورا مہینہ روزہ رکھ کر اور سرد اور گرم موسم کی پروا نہ کرکے کھانے پکانے کے امور انجام دیے کر وہ اجرو ثواب کی مستحق ٹھہرتی ہیں۔ عرب ملکوں میں اسی حوالے سے ’’ حق الملح‘‘ کے عنوان سے گھر کی خواتین کو انعام دینے کا بھی رجحان ہے

۔

Advertisement

تاہم اردن میں ’’ حلق الملح‘‘ کے عنوان سے ایک نوجوان نے اپنے بیوی کو تحفہ دے کر سب کو حیران کر ڈالا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور اس ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردنی نوجوان دکھا رہا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو 1500 اردنی دینار کے ساتھ 30 ہزار اردنی دینار کی قیمت کے سونے کے سکے دینے جا رہا ہے۔

ویڈیو میں نوجوان سونے کے 30 سکے دکھا رہا ہے جن کی مالیت 30 ہزار اردنی دینار اور 45 ہزار امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ اس نے بیوی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے خاندان کو عمان کے لگژری ہوٹلوں میں دعوت بھی کھلائی۔

مدابا میں پھولوں کی دکان کے مالک نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نوجوان کی دعوت رمضان کے مہینے میں ان تھک کام اور دیر تک جاگنے کا انعام تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رمضان المبارک میں ہر دن کے بدلے سونے کا ایک سکہ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ’’ حق الملح‘‘ قرار دیا اور کہا یہ عام طور پر مغرب کے عرب ملکوں میں خواتین کو دیا جاتا ہے۔ حق الملح کا رجحان لیونٹ یا مشرقی عرب کے ملکوں میں نہیں ہے۔

حق الملح میں شوہر اپنی بیوی کو عید الفطر پر رمضان کا پورا مہینہ افطاری اور سحری کی تیاری کے شکرانے کے طور پر رقم یا سونے کا ایک ٹکڑا دیتا ہے۔ تاہم اردنی نوجوان نے اپنی بیوی کو ہر ایک روزے کے بدلے الگ سے ایک سونے کا سکہ اور 50 اردنی دینار دے کر سب کو حیران کردیا۔۔

مقبول خبریں اہم خبریں