عید پر ژالہ باری نے خوبصورتی بڑھا دی، سعودی شہر النمص سفید رنگ میں رنگا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عید کے تیسرے روز سعودی شہر النمص نے سفید چادر اوڑھ لی۔ اس کی سڑکوں، وادیوں اور میدانوں کی خوبصورتی میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ ان مناظر کو فوٹوگرافر نایف الزیدانی نے عکس بند کرلیا۔ عید کی خوشی اورنوجوانوں کی خوشی کو فلمایا گیا تو النمص شہر اور اس کے اطراف کے دیہات کی خوبصورتی اور نکھر کر سامنے آگئی۔ عسیر کے علاقے میں السودہ پہاڑوں کی چوٹیاں بھی شدید ژالہ باری کے ساتھ ہونے والی شدید بارش کے بعد سفیدی نے علاقے کو ڈھانپ لیا۔ یہ چوٹیاں ایک شاندار پینٹنگ میں تبدیل ہوگئیں۔

عید کے موقع پر برفباری نے خوبصورتی بڑھا دی
عید کے موقع پر برفباری نے خوبصورتی بڑھا دی
Advertisement

عسیر ریجن کے بڑے حصوں میں موسلادھار سے لے کر درمیانے درجے تک کی بارش ہوئی ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ معتدل سے شدید درجہ کی بارش ہوتی رہے گی۔

ریاض، القصیم، حائل، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر، جازان اور نجران میں بھی موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ درمیانے درجہ کی بارش متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں