ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ نے اے آئی کے گانوں پراپنی آوازکے لیے بھاری شرط عائد کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ارب پتی امریکی اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گرائمز نے کہا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے پروگراموں کے ذریعے بنائے گئے گانوں میں اپنی آواز کا استعمال اس شرط پر قبول کریں گی کہ ان نئے کاموں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا نصف انہیں دیا جائے۔

35 سالہ موسیقارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آمدنی کا اشتراک "کسی فنکار کے ساتھ کسی بھی تعاون" کے مترادف ہوگا۔

"کسی بھی جرمانے کا سامنا کیے بغیر میری آواز استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ میری کسی تیسرے فریق، ریکارڈنگ کمپنی یا ڈسٹری بیوٹر کے لیے کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے"۔

آن لائن میوزک اسٹار کا یہ موقف کینیڈا کے گلوکار ڈریک اور دی ویکنڈ کے ایک جعلی گانے کی اشاعت کے چند دن بعد سامنے آیا، جسے مصنوعی ذہانت کے پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا۔

"ہارٹ آن مائی سلیو" کا گانا جسے لاکھوں لوگوں نے سنا نشر کیے جانے کے چند دن بعد "یونیورسل میوزک گروپ" کی درخواست پر ہٹا دیا گیا۔

گذشتہ نومبر کے آخر میں ChatGBT چیٹ بوٹ کے متعارف ہونے کے بعد سے نیا مواد بنانے اور دانشورانہ املاک کے احترام کے لیے استعمال کیے جانے والے ڈیٹا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

گرائمز ایلون مسک کی سابق جیون ساتھی ہیں اور ایلون سے ان کے دو بیٹے ہیں، جن میں سے ایک متبادل ماں سے ہے۔

ایلون مسک اپنی سابقہ گرل فرینڈ گرائمز کے ہمراہ
ایلون مسک اپنی سابقہ گرل فرینڈ گرائمز کے ہمراہ
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں