تین روزہ اختتام ہفتہ؛طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں اضافہ:یواے ای میں تحقیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکولوں کے لیے تین روزہ اختتام ہفتہ کے بے شمارفوائد ہیں۔ان میں طالب علموں کی کارکردگی، وقت کے انتظام کی مہارت اور مسائل کوحل کرنے کی مہارتوں میں اضافہ شامل ہے۔

شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ایس پی ای اے) نے امارات میں ایک مطالعہ کیا۔اس میں 70 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے 31،198 خاندانوں،127 مختلف اسکولوں کے 7،000 اساتذہ اور منتظمین سے سوالات پوچھے گئے تھے۔

امارت شارجہ نے یکم جنوری 2022 سے ملازمین اور طلبہ کے لیے چاردن کام کے ہفتے پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔

ایس پی ای اے کے مطالعے سے پتاچلتاہے کہ چارایامِ کارپرعمل درآمد سے تعلیمی کامیابی میں 77 فی صد اضافہ ہوا ہے اور اس میں شامل طلبہ کے درمیان سماجی مہارت اور تعامل میں 78 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

مطالعہ سے یہ بھی پتاچلا ہے کہ اسکول کے کم اوقات نے طالب علموں کی مسائل کو حل کرنے اور وقت کو بہترطریقے سے منظم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے۔ان نتائج کی شارجہ میں چاردن کام کرنے والے ملازمین کےایک اورمطالعہ سے بھی عکاسی ہوتی ہے۔

یکم فروری 2023 کوشارجہ میں ملازمین پرشائع ہونے والی سرکاری تحقیق کے مطابق ان کی کارکردگی، خوشی اور ذہنی صحت میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

اس میں یہ بھی پتاچلا کہ ملازمین سماجی تقریبات میں حصہ لینے،ورزش کرنے،اپنے مشاغل میں حصہ لینے،اپنی تعلیم حاصل کرنے اور اپنے نجی تجارتی منصوبوں پر کام کرنے میں زیادہ وقت گزارنے کے قابل تھے۔مطالعے کے مطابق ان کی پیداواری سطح بھی بہت زیادہ تھی۔

کووِڈ کی وَباکے بعدکی دنیامیں، ملازمین اورطلبہ پر لچک دارکام کے گھنٹوں کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے متعدد مطالعات کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں