معروف فٹبالر اشرف حکیمی کی مطلقہ نے اس کی ایک سال کی تنخواہ کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ہسپانوی اداکارہ ہبہ عبوک نے طلاق کا عمل شروع کرنے کے بعد اپنے سابق شوہر اشرف حکیمی، جو پیرس سینٹ جرمین اور مراکش کی قومی ٹیم کے سٹار ہیں، سے 10ملین یورو کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ رقم ان کے موجودہ کلب کے ساتھ دو سیزن کے معاہدے کی خالص تنخواہ کے برابر ہے۔

ھبہ عبوک نے اشرف حکیمی سے اس وقت طلاق کا مطالبہ کیا تھا جب ایک 24 سالہ نوجوان فرانسیسی خاتون نے اشرف حکیمی پر جنسی ہراسیت کا الزام عاید کیا اور ان کے خلاف شکایت درج کرا دی تھی۔ اس وقت ھبہ عبوت کی قانونی ٹیم نے اشرف حکیمی سے 10 ملین یورو طلب کیے ہیں۔ دوسری طرف اشرف حکیمی نے ھبہ کو صرف صرف 2 ملین یورو کی پیشکش کی ہے۔

ہسپانوی اخبار "لا وانگارڈیا" کے مطابق منگل کو ھبہ عبوک نے طلاق کا عمل شروع کرنے کے بعد 10 ملین یورو کی رقم مانگی، جو پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ دو سیزن کے لیے ان کی خالص تنخواہ کے قریب ہے۔

حکیمی کو تقریباً 14 ملین یورو سالانہ تنخواہ ملتی ہے اور فرانسیسی ٹیکس قانون کے کھلاڑی اپنی تنخواہوں کا 52 فیصد ادا کرتے ہیں جس سے مراکشی کھلاڑی صرف 7 ملین یورو کماتا ہے۔

اخبار نے بتایاکہ ہسپانوی اداکارہ عدالت میں جانے اور حکیمی پر دھوکہ دہی کا الزام لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جب اسے پتا چلا کہ اس نے اپنی تمام رقم اور اثاثے اپنی والدہ کے نام پر رکھے ہیں۔

عبوک نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس نے مارچ کے آخر میں فٹ بال اسٹار سے طلاق کی کارروائی شروع کر دی تھی۔

حكيمي
حكيمي
مقبول خبریں اہم خبریں