سعودی فوجیوں نے سوڈان سے آئے چینیوں کا انہیں کی زبان میں استقبال کرکے حیران کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی فوجیوں نے سوڈان سے آنیوالے چینیوں کا انہیں کی زبان میں استقبال کرکے حیران کردیا۔ سعودی فوجی سوڈان سے آنے والے افراد کا چینی اور انگریزی سمیت متعدد زبانوں میں استقبال کر رہے ہیں۔ جدہ اسلامی بندرگاہ آمد پر مہمانوں کا استقبال کیا جاتا ہے۔ یہاں رائل سعودی نیوی کے سپاہی ہر آنے والے کا انہیں کی زبانوں میں استقبال کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے سعودی فوجیوں کی طرف سے بولی جانے والی زبانوں کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل کیے ہیں۔ خاص طور پر حج اور عمرہ کے موقع پر سعودی عرب میں دنیا بھر کی قومیتوں کے افراد موجود ہوتے ہیں۔ اس وقت ان افراد سے بات چیت کرنے کے لیے متعدد زبانوں کا علم ہونا ضروری قرار پاتا ہے۔ اسی لیے سعودی افواج اور دیگر محکموں میں بہت سے افراد کو مختلف زبانوں کا علم ہوتا ہے۔

جمعرات کو متعدد ملکوں کے 187 شہری سوڈان سے جدہ پہنچے تھے۔ ان افراد کا تعلق ہالینڈ، روس، لبنان، ناروے، ریاستہائے متحدہ امریکہ، ترکی، سربیا، پولینڈ، جرمنی، ہندوستان، جارجیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سویڈن، ازبکستان، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیا، فلپائن، ایتھوپیا، آرمینیا، نائیجیریا، قازقستان، پیراگوئے اور پاکستان جیسے ملکوں سے تھا۔ سعودی عرب پہنچنے کے بعد اب ان کا اپنے ملکوں کو روانگی کا بندوبست کیا جائے گا۔

سوڈان میں 15 اپریل کو لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور لیفٹیننٹ جنرل حمدان دقلو کی قیادت میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔ ان جھڑپوں میں 512 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں