کیا انڈے اور پاستا پودوں کی طرح کاشت کیے جاسکتے ہیں:تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کیا پودوں کی طرح انڈے اور پاستا کاشت کیے جا سکتے ہیں؟ اس سوال سےجڑی کچھ تصاویر نے مصرمیں سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

مصرمیں سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں انڈوں کو درخت پر لگے اور پاستا کے پودوں کی کاشت اور کٹائی دکھائی گئی ہے۔

مصر میں سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں "پاستا کی کٹائی"، "انڈوں کی کٹائی" اور دیگر عجیب و غریب اور مشکوک چیزوں کی ناقابل یقین تصاویر وائرل ہوئیں۔

تصاویرپر سوشل میڈیا صارفین میں بحث کا نیا بازار گرم ہوگیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ تصاویر جعلی ہیں اور مصنوعی ذہانت کے آلات سے تیار کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاستا ایک اطالوی پکوان ہے جو خمیری آٹے، پانی اور انڈے کی آمیزش سے بنتا ہے۔ بھلا اسے درختوں پر کہاں کاشت کیا جا سکتا ہے۔

کنافہ اور انڈے کی فصل

سوشل میڈیا پروائرل کچھ عجیب تصویروں میں کنافہ [عرب ملکوں کے صحرائی علاقوں کی ایک روایتی ڈش] کی فصل کی تصویریں دیکھنے کو ملیں۔ اسی طرح مصر میں شام النسم کے جشن کے موقعے پر انڈوں کی کٹائی کی تصاویر بھی آئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ایک صارف نے درختوں پر انڈوں کی تصویریں شائع کرتے ہوئے کہا کہ ’’سفید انڈوں کی کٹائی کا سیزن شروع ہو گیا ہے، بدقسمتی سے سرخ انڈوں کی فصل کو کیڑے نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس نقصان کا ازالہ انشاء اللہ اگلے سال پاستا کی انگوٹھیوں کی فصل کے ساتھ۔ کیاجائے گا"۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے انڈوں اور پاستا کی درختوں پر کاشت کے تصور کا خیر مقدم کیا تاہم کچھ صارفین ان کا مذاق اڑاتے نظرآئے۔ کچھ نے ایسی تصاویر پوست کرنے پر کڑی تنقدی کی۔

یہ قابل ذکر ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ ڈیزائن کی گئی تصاویراس مقصد کے لیے تیار کی گئی ’ Midjourney‘ ایپلی کیشن کا کمال ہے۔ یہ ایپ تحریری متن اور تفصیل کو تصاویر میں تبدیل کرکے اور ٹیکسٹ ان پٹ کی بنیاد پر پینٹنگز میں تبدیل کردیتی ہے۔

یہ ٹول پہلی بار 2022 میں لانچ کیا گیا تھا اور اب بھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ یہ مفت آزمائشی استعمال کے لیے دستیاب تھا لیکن اس کی مدد سے تیار کردہ تصاویر کے غلط استعمال کے بعد مفت سروس بند کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں