سعودی عرب میں فلیمنگو کی پرواز نے لوگوں کے دل موہ لیے، ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ریاض کے قریب ’’قا ثرمداء‘‘ پارک کے آسمان پر فلیمنگو کے اڑنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ پرندے فلیمنگو کے فضاؤں میں پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تو اسے بڑی تعداد میں لوگوں نے پسند کیا۔

فوٹو گرافر ثابت الفضل القصب کی جانب سے گزشتہ روز ریاض سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر بنائی گئی ویڈیو نے لوگوں کو مسحور کرکے رکھ دیا۔

القصب نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مقام ہے جس سے فلیمنگو کے علاوہ بہت سے ہجرت کرنے والے پرندوں جیسے بطخوں اور آئی بیز کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں اس علاقے پر ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں پانی جمع ہو گیا جس نے بہت سے پرندوں کو اپنی طرف مائل کر لیا۔ ثابت الفضل القصب نے مزید کہا کہ ریاض کے قریب ان پرندوں کی موجودگی کا منظر ایک خواب جیسا تھا۔ ریت کے ٹیلوں سے گھری اس جھیل نے پیدل سفر کرنے والوں اور زمین سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کلپ کو فضائی اور زمینی طور پر میں نے خود کی فلمایا ہے۔ میں فلیمنگو کا دلدادہ ہوں اور سعودی عرب کی سرزمین پر اترنے والے مہاجر پرندوں کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیتا ہوں۔ القصب کے مطابق سعودی عرب میں بہت سے نایاب پرندے پائے جاتے ہیں۔ یہ پرندے پیدل سفر کرنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ "ثرمداء" اسلام کی آمد سے بھی ہزاروں سال پہلے کا ایک بہت قدیم آباد علاقہ ہے۔ یہ وشم خطے کا ایک حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں