سعودی فلم فیسٹیول کا نواں ایڈیشن جمعرات سے شروع

فیسٹیول میں 8 دنوں کے دوران 78 فلموں کی نمائش ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی فلم فیسٹیول کا نواں ایڈیشن سینما سوسائٹی کے زیر اہتمام اور کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر ’’ اثراء‘‘ کے اشتراک اور فلم کمیشن کے تعاون سے جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ ایڈیشن 4 مئی سے لیکر 11 مئی تک جاری رہے گا۔ فلم فیسٹول میں 8 دنوں کے دوران 78 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ فیسٹول میں چار گروپ بچوں کے بنائے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ ایک مختلف سنیما کا تجربہ تخلیق کرنے کے لیے بنائے گئے ورچوئل رئیلٹی ڈیوائسز کے ذریعے آٹھ فلمیں دیکھنا ممکن ہوگا۔

اثرا میں پروگرامز کی ڈائریکٹر نورا الزمل نے کہا ہے کہ اس سال کا سعودی فلم فیسٹیول فلم انڈسٹری کو فروغ دینے اور اس کے شعبوں کو سپورٹ کرنے اور مملکت کی کوششوں اور ہدایات کے مطابق قومی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اثرا کے کردار کا تسلسل ہے۔ فلم انڈسٹری کے حوالے سے اداکاری، ہدایت کاری، سکرپٹ رائٹنگ اور دیگر تمام شعبوں میں سینما کے لیے نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس میلے میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا ایک پیکج بھی شامل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں سینما کی تحریک فعال اور امید افزا مرحلے سے گزر رہی ہے۔

فلم سازوں کو بااختیار بنانا

فیسٹیول کے ڈائریکٹر احمد الملا نے کہا کہ سنیما سوسائٹی اور مرکز ’’اثراء‘‘ کے درمیان وسیع شراکت داری 2015 میں منعقد ہونے والے فییسٹول کے دوسرے ایڈیشن سے شروع ہوئی تھی۔ فلم سازوں کو بااختیار بنانے میں دونوں فریقوں کی طرف سے نمائندگی کرنے والے کردار اپنا حصہ شامل کر رہے ہیں۔ سنیما کے تمام پہلوؤں میں تعاون کی فراہمی اور مسلسل حمایت کے حوالے سے فلم اتھارٹی کے کردار قابل تعریف ہے۔

احمد الملا نے مزید کہا فیسٹیول نے اپنے نویں سیشن میں ایک اہم محور کا انتخاب کیا جو کامیڈی سنیما ہے۔ کامیڈی سینما حیرت اور ہنسی کے اثرات لانے کی جمالیاتی علامت ہے۔

افتتاحی فلم سلیق ہوگی

اثراء مرکز افتتاحی تقریب کے دوران فیسٹیول کے مہمانوں کا استقبال کرے گا۔ اگلے جمعرات کی شام ریڈ کارپٹ پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ سعودی ہدایت کار افنان بویان کی افتتاحی فلم ’’ سلیق‘‘ دکھائی جائے گی۔ یہ ایک سٹاپ موشن اینیمیشن مووی ہے۔ فیسٹیول میں 8 سے زیادہ فلموں پر مبنی ثقافتی سیمینار اور تربیتی ورکشاپس کا ایک سیٹ بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں