فنکار مصطفی درویش کے جنازے پر "قہقہوں" کی تصویر آگئی، مصر میں غم و غصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصری نوجوان فنکار مصطفےٰ درویش کے جنازے میں ’’ قہقہوں‘‘ کی تصویر کو بڑے پیمانے پر ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر پھیلایا گیا تو مصر میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

فنکار مصطفی درویش کے جنازہ کے موقع کی اس تصویر میں دو لڑکیوں کو دکھایا گیا جو اپنے فون اٹھائے ہوئے ہیں اور مرحوم کی آخری رسومات کے دوران ہنس رہی ہیں۔ وہ ہنسنے کا عمل اس وقت کر رہی ہیں جب مصطفی کے رشتہ دار اور دوست رو رہے ہیں۔ ممکنہ طور پر ان دو خواتین کو زیر تربیت صحافی قرار دیا جارہا ہے۔

مصری فنکار مصطفی درویش
مصری فنکار مصطفی درویش

مصر میں صحافیوں کی سنڈیکیٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم پریس فوٹوگرافرز ڈویژن نے اعلان کیا کہ یہ دونوں لڑکیاں ڈویژن کے اراکین میں شامل نہیں ہیں۔ واقعے کی فوری تحقیقات کی گئی ہیں اور پھر جرنلسٹس سنڈیکیٹ کونسل کو تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے فنکار مصطفیٰ درویش پیر کے روز 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں فنکار برادری کے ستاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان کی نماز جنازہ چھ اکتوبر کو مسجد الحصری میں ادا کی گئی تھی۔ ان کی اچانک موت کی خبر سن کر بڑی تعداد میں افراد غم کی کیفیت میں ڈوب گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں