ایک ساتھ پیدا 3 بچیوں ’’ آسمان، بادل، بارش‘‘ کے لیے محکمہ موسمیات کا تحائف کا اعلان

نجران میں پیدا ہونے والی تین بچیوں کے موسمی نام رکھنے والے والد کو بڑی تعداد میں مبارکبادیں موصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے نجران کے ایک گھر میں ایک ساتھ پیدا ہونے والی تین بچیوں کو تحائف دینے کا اعلان کردیا۔

یہ اقدام اس لیے کیا گیا کیونکہ نجران میں ان کے والد نے ان کا نام ’’ سماء‘‘ ، ’’ سحاب‘‘ اور ’’ غیم‘‘ رکھ دیا تھا۔ سماء کا معنی آسمان، سحاب کا معنی بادل اور غیم کا معنی بارش برسانے والا بادل ہے۔

Advertisement

مرکز کی جانب سے ان تینوں بچیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا کیونکہ ان تینوں کے نام روزانہ استعمال ہونے والے موسمی عناصر کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔

مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے وضاحت کی کہ مرکز کا یہ اقدام سماجی ذمہ داری کے ایک معاملے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وزارت صحت نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی۔ یہ تینوں بچیوں والدین کے 6 سال انتظار کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔

مرکز نے وزارت صحت کے ٹویٹ میں کہا کہ لڑکیوں کے نام موسم کے عناصر میں شامل ہیں جنہیں روزانہ بلیٹن اور موسم کے بارے میں معلومات میں دہرایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں