جی سی سی کا سوڈان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی عرب اور امریکہ کی کوششوں کا خیرمقدم

خلیج تعاون کونسل نے سوڈان کے متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے سعودی اور امریکی اقدام کو سراہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سوڈان میں قیام امن کے لیے سعودی عرب اور امریکا کے مشترکہ اقدام کا خیرمقدم کیا جس کے تحت سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان ابتدائی بات چیت شروع کی گئی ہے جو آج جدہ میں منعقد ہوئی۔

البدیوی نے سعودی عرب اور امریکا کی طرف سے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کی گئی اچھی کوششوں اور اقدامات کو بھی سراہا کہ جن سے بات چیت کے لیے ضروری بنیاد تیار ہوئی اور کشیدگی میں کمی کا امکان پیدا ہوا جو سوڈان اور اس کے عوام کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہے۔ اس سے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو آسان بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات ایک ایسے سیاسی حل تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوں گے جو ریاستی اداروں کے اتحاد اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے اور سوڈانی عوام کی سلامتی، امن، استحکام اور ترقی کی خواہشات کو پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک امن کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیشہ اپنے دیرینہ اور توسیع شدہ سفارتی تعلقات کے ذریعے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں