85 سال قبل کنگ جارج ششم کی تقریب میں بھی سعودی اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی تاریخی دستاویزات گزشتہ صدی کے 30 کی دہائی تک پھیلی ہوئی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہفتہ 6 اپریل کو برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی افتتاحی تقریب اور ان کی تاج پوشی کی تقریب میں دنیا کے بیشتر ملکوں کے صدور، بادشاہوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ ان سربراہوں میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بھی شامل تھے۔ سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بھی شاہ چارلس کے استقبالیہ میں موجود تھے۔ سعودی فرماں روا کی اس تقریب میں شرکت دونوں ملکوں اور ان کی عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔

اسی تناظر میں ٹوئٹر پر کنگ سعود کے اکاؤنٹ نے ایک اجتماع کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جس میں اس وقت کے ولی عہد شہزادہ سعود بن عبدالعزیز اور ان کے بھائی شہزادہ محمد بن عبدالعزیز، محمد طلعت حرب پاشا، ڈاکٹر مدحت شیخ الارض، خیر الدین الزرکلی اور رفاعی برطانیہ کے کنگ جارج ششم کی تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہیں۔ یہ تقریب 1938 میں منعقد کی گئی تھی۔ ان تصاویر سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات گزشتہ صدی کی 30 کی دہائی تک پھیلے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں