مدینہ منورہ میں کتاب میلہ 18 مئی سے شروع ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے مدینہ کتب میلے کے دوسرے سیشن کے انعقاد کی تیاری زور و شور سے شروع کر رکھی ہے۔ یہ میلہ 18 مئی بروز جمعرات کو مدینہ منورہ میں شاہ سلمان مرکز میں بین الاقوامی نمائش اور کنونشن کے جنوبی علاقے میں منعقد کیا جائے گا۔ اس میلے میں زائرین کے لیے 10 دنوں کے دوران متنوع ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ میلہ مختلف ادبی، علمی اور سائنسی شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ گزشتہ سال نمائش کے پہلے سیشن نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سیشن میں 60 ہزار سے زیادہ عنوانات پر کتب پیش کی گئی تھیں۔ 13 ملکوں کے 200 سے زیادہ اشاعتی اداروں نے کتب پیش کرکے پذیرائی حاصل کی تھی۔

اس سال کتب میلے کے دوسرے ایڈیشن کے لیے 15 ہزار مربع میٹر رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ میلے میں مقامی، عرب اور بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز شریک ہو رہے ہیں۔ آنے والوں کو بھرپور ثقافتی پروگرام کے اندر مصنفین اور تخلیق کاروں سے ملنے کا موقع ملے گا۔

مکالمے کے سیشنوں کے درمیان شاعری کی شامیں اور کلاسیکی شاعری، ڈرامے، اور معروف مصنفین کے ساتھ "دی ٹاک آف دی بک" میں ملاقاتیں ہوں گی۔ آنے والے کتابوں کی سطروں میں نہ لکھی ہوئی چیزوں کا مطالعہ کریں گے۔ عبارتیں پڑھ کر سنائی جائیں گی۔ مصنف کتابوں پر دستخط کریں گے۔ اس کے علاوہ اپنے قارئین کے ذہنوں میں کیا چل رہا ہے اس کا جواب دیں گے۔ مصنفین قارئین سے براہ راست ملاقاتیں کریں گے۔ اسی دورہ شرکا کو خصوصی تحائف سے نوازا جائے گا۔ جدید اور ممتاز اشاعتیں خریدی جائیں گی۔

مکالمے کے سیشن میں ادب، علم اور سائنس کے شعبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ مقامی اور بین الاقوامی عصری مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میلے میں ثقافتی سیمینارز اور لیکچرز کے ساتھ ساتھ ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔ اس سیشن میں پہلی مرتبہ گونگے بہرے افراد کے لیے ورکشاپس کا انتظام کیا جارہا ہے۔

نمائش میں بچوں کے لیے خصوصی علاقہ بنایا گیا ہے۔ اس کارنر میں درجنوں ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں ہیں جو بچوں اور نوعمروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے۔ ان کے پڑھنے کے شوق اور تجسس کو فروغ دیا جائے گا۔ پڑھنے کے پہلو کو جدید اور اختراعی طریقوں سے ترقی دی جائے گی۔ بچوں میں خود اعتمادی کو مضبوط کرنے کے لیے سرگرمیاں رکھی جائیں گی۔ دیواریں، انٹرایکٹو گیمز، کہانی پڑھنے کے لیے ایک تھیٹر، کٹھ پتلی کے ڈرامے اور مقابلے دکھائے جائیں گے۔ مقابلوں اور چیلنجوں کو حل کرنے کا بھی موقع دیا جائے گا۔ کہانی سنانے اور دستکاری کے لیے گوشے الگ ہوں گے۔

مدینہ کتاب میلہ 2023 اس سال کے لیے مملکت میں دوسرا کتاب میلہ ہے جس کا اہتمام سعودی عرب کے مختلف خطوں میں ادب، اشاعت اور ترجمہ کی اتھارٹی نے کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں