آسٹریلیا میں سرفنگ کرتا شخص اچانک غائب، کیا شارک کا رزق بن گیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنوبی آسٹریلیا کی ریاست میں ایلسٹن قصبے کے قریب ساحل سمندر پر حیران کن واقعہ پیش آگیا۔ سمندر میں ایک شخص سرفنگ کرتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا۔ لاپتہ سرفر کا سراغ لگانے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر کچھ معلوم نہ ہوسکا۔ سرفر کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ شارک کا رزق بن گیا ہے۔

ہنگامی خدمات کو ریاست کے دارالحکومت ایڈیلیڈ سے 650 کلومیٹر جنوب میں ایلسٹن قصبے کے قریب ساحل سمندر پر بلایا گیا تھا۔ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے 46 سالہ سرفر کی تلاش میں انتھک محنت کی لیکن سرفر نہ مل سکا۔ ریاست کی ہنگامی خدمات کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ٹیم کشتی کے ذریعے دور تک کے علاقوں میں اس شہری کی تلاش کرتی رہی۔

واضح رہے قصبہ ایلسٹن کی آبادی تقریباً ایک ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ یہ قصبہ سرفنگ کے مقامات کے حوالے سے مشہور ہے اور بہت سے مہم جو اس قصبہ کا رخ کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں