سعودی عرب کی فضائیں 300 اقسام کے پرندوں کا راہ گزر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے بتایا ہے کہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی 300 سے زائد اقسام سعودی عرب کے آسمانوں کو عبور کرتی ہیں۔ مرکز نے وضاحت کی کہ سعودی عرب کا علاقہ، تین براعظموں کے درمیان اپنے تزویراتی جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے، شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب کی طرف پرندوں کی نقل مکانی کے لیے اہم ترین راستوں میں سے ایک ہے۔

سعودی عرب کی سرزمین کئی اقسام کے پرندوں کے لیے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ بن چکی ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال سعودی عرب آنے والے پرندوں میں نئی اقسام کے پرندے بھی سامنے آجاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ نئے ماحول کو اپنی تعداد بڑھانے اور استحکام حاصل کرنے کے لیے ایک نئی جگہ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب میں آنے والے پرندوں کو تین گروہوں میں تقسیم کی جا سکتا ہے۔ ایک کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ اس میں 45 اقسام کے پرندے ہیں۔ ایک قدیم قطبی پرندوں کا گروپ ہے اس میں 357 اقسام کے پرندے شامل ہیں۔ ایک ایشیائی پرندوں کا گروپ ہے جس میں 30 اقسام کے پرندے شامل ہیں۔

سعودی عرب میں موجود ایک خوبصورت پرندہ
سعودی عرب میں موجود ایک خوبصورت پرندہ

سعودی جنگی حیات کی ترقی کے قومی مرکز نے بتایا کہ مملکت میں رجسٹرڈ پرندوں کی انواع کی کل تعداد 499 ہے جن کا تعلق 67 خاندانوں سے ہے۔ ان میں سے 223 اقسام کی افزائش نسل بھی ہوتی ہے۔ ان میں سے بھی 19 مقامی انواع ہیں جو حجاز اور عسیر کے پہاڑوں میں رہتے ہیں۔ سعودی عرب میں رہنے والی نسلوں میں العقیق العسیری بھی شامل ہے۔ اس نسل کے اب صرف 100 جوڑے باقی رہ گئے ہیں۔

سعودی عرب ا ایک پرندہ
سعودی عرب ا ایک پرندہ

مرکز نے بتایا کہ بحیرہ احمر اور خلیج عرب کے ساحلوں پر ہجرت کرنے والے یا رہائشی پرندے محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرتے ہیں۔ خاص طور پر خلیج عرب میں لاکھوں پرندے آتے ہیں۔ یہ پرندے دنیا کے تمام خطوں میں سب سے زیادہ پھیلے ہوئے ہیں۔

بتایا گیا کہ سعودی جزائر پر گھونسلے بنانے والے زیادہ تر اصلی سمندری پرندے موسم گرما میں آنے والے سیاح سمجھے جاتے ہیں۔ یعنی وہ موسم بہار اور موسم گرما میں گھونسلے بنانے کے لیے جزیروں پر آتے ہیں اور موسم کے اختتام کے بعد وہ اپنے بچوں کے ساتھ جنوب سے باہر ہجرت کر جاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ سعودی عرب کے ساحلوں پر گھومتے ہیں اور علاقائی پانیوں میں رہتے ہیں۔ اسی طرح سمندری پرندوں کی بھی بہت سی اقسام ہیں جنہیں عارضی مہاجر سمجھا جاتا ہے جو سعودی عرب کے ساحلوں پر خوراک اور آرام کرنے کے لیے رک جاتے ہیں۔

خوبصورت پرندہ
خوبصورت پرندہ

مرکز نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں پرندوں کے لیے اہم علاقوں پر کی گئی سٹڈیز سے معلوم ہوتا ہے کہ پرندوں کے لیے 39 علاقے اہم ترین ہیں۔ خاص طور پر یہ علاقے ان پرندوں کے لیے اہم ہیں جن کی نسلوں کو معدوم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں